والمیکی کا طالبان سے تقابل کرنے پر منور راناکے خلاف ایف ائی آر درج

,

   

لکھنو۔پولیس کاکہنا ہے کہ رامائن لکھنے والے والمیکی کاتقابل طالبان سے کرکے مبینہ مذہبی جذبات بھڑکانے پر شاعر منور رانہ کے خلاف ایک ایف ائی آرد رج کرلی گئی ہے۔ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ ”ایک پی ایل بھارتی کی شکایت پر رانا کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جس پر والمیکی کاطالبان سے تقابل کرتے ہوئے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام ہے“۔

حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں ائی پی سی کی دفعہ 153اے‘295اے‘ 505(1)(بی) کے علاوہ ایس سی ایس ٹی مظالم کی روک تھا م ایکٹ کے تحت ایف ائی آر کا اندراج عمل میں آیاہے۔بھارتی نے اپنی شکایت میں الزام لگایا کہ ہے کہ اپنے بیان میں رانانے طالبان سے والمیکی کا تقابل کرتے ہوئے دلتوں کے جذبات مجروح کئے ہیں اور ہندؤوں کے جذبات کوٹھیس پہنچائی ہے۔

ایک چیانل پر بات کرتے ہوئے رانا نے کہاتھا کہ ”رامائن لکھنے کے بعد والمیکی ایک بھگوان بن گئے تھے‘ اس سے قبل و ہ ایک ڈاکو تھے۔ ایک فرد کا کردار تبدیل ہوسکتا ہے۔ اسی طرح اب طالبان دہشت گرد ہے مگر لوگوں کا کردار تبدیل ہوتا ہے“۔

رانا نے کہاکہ جب ہم والمیکی کے متعلق بات کرتے ہیں تو ہمیں ان کے ماضی کے متعلق بھی بات کرنی ہوگی۔ آپ کے مذاہب میں آپ کسی کوبھی بھگوان بناسکتے ہیں۔ مگر وہ ایک مصنف تھے اور رامائن لکھی تھی‘ مگر ہم یہا ں پر مقابلہ کے لئے نہیں ہیں۔

پیغمبر اسلام ﷺ پر گستاخانہ خاکوں کے پیش نظر فرانس میں ہونے والی ہلاکتوں کی مبینہ مدافعت پر پچھلے سال حضرت گنج پولیس اسٹیشن پر نومبر کے دوران اس شاعر کے خلاف ایک ایف ائی آر درج کی گئی تھی جو اسی طرح کے دفعات پر مشتمل تھے