ورنر کی سراج سے نسلی ریمارک پر معذرت’ہمارے گھریلو ہجوم سے بہتر کی توقع کی جاسکتی ہے‘

,

   

سڈنی۔تیسرے ٹسٹ میاچ کے دوران سڈنی کرکٹ میدان پر نسلی بدسلوکی کا ہندوستانی تیز گیند بازوں محمد سراج اور جسپریت بمارا کا مبینہ سامنا کرنے کے دو روز بعد آسڑیلیائی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے منگل کے روز سراج اور ٹیم انڈین سے گھریلو ہجوم کی جانب سے ان کے ساتھ کی گئی بدسلوکی پر معذرت چاہی ہے۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی ائی) جانب سے اسی ضمن میں ایک شکایت درج کرائے جانے کے بعد ایک تنازعہ رونما ہوا تھا۔ انسٹاگرام پر ڈویوڈ وارنر نے لکھا کہ”اسی ہفتہ پارک پر واپسی ایک بڑی بات تھی۔ہمارے لئے نتیجہ مثالی نہیں تھا مگر ٹسٹ کرکٹ یہی ہے۔

پانچ دنوں سے سخت کرکٹ اور ہمارے لڑکوں نے جو کیاجاسکتا ہے وہ بہتر کیاہے‘ میاچ ڈرا کرنے کے لئے جو جدوجہد ہندوستان نے کی ہے اس کے مبارکباد‘ اسی وجہہ سے ہم اس کھیل سے محبت کرتے ہیں‘ یہ آسان کام نہیں ہے۔ اب برسبین کی طرف جانا ہے تاکہ فیصلہ کن کھیل کھیلا جاسکے اور کھیل کے لئے گبا ایک کیاجگہ ہے“۔

اس کے علاوہ وارنر نے محمد سراج اور ہندوستانی ٹیم سے اسڑیلیائی عوام کی جانب سے معافی مانگی ہے۔ مذکورہ اسڑیلیائی سلامی بلے باز نے یہ بھی کہا ہے کہ کسی بھی جگہ نسلی بدسلوکی اور توہین برداشت نہیں کی جانی چاہئے۔

گھریلو ہجوم کی جانب سے برتاؤں پر انہوں نے ناراضگی بھی ظاہر کی ہے۔انہوں نے لکھا کہ”نسلی بدسلوکی پر محمد سراج اور ٹیم انڈیا سے میں معافی مانگنا چاہوں گا‘ کیونکہ اس طرح کے بدسلوکی اور نسلی ریمارکس کو کسی بھی وقت میں کہیں پر بھی برداشت نہیں کیاجانا چاہئے‘ اور میں گھریلو ہجوم سے بہتر کی توقع کرتاہوں“

اتوار کے روز جس وقت سراج بانڈری لائن پر فیلڈنگ کررہے تھے آسڑیلیا کی دوسری اننگز کے دوران 86ویں اوور میں اس واقعہ کی شروعات ہوئی‘

وہ کپتان اجینکا راہانے کے پاس گئے اور اس مسئلے کو اٹھایا کہ کچھ مداح انہیں اورجسپریت بمارا کے ساتھ بدسلوکی کا تبصرہ کررہے ہیں۔