وزیراعظم نریندر مودی کو پرینکا گاندھی سخت مقابلہ دیں گیں۔ رابرٹ واڈرا کا بیان

,

   

نئی دہلی۔ واراناسی سے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف پرینکا گاندھی واڈرا کی امیدواروں کی قیاس آرائیوں کے درمیان ’ شریمتی گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا نے کہاکہ ائے ائی سی سی جنرل سکریٹری سخت محنت کرنے والی فرد ہیں جس کو لوگ تبدیلی لانے والی کے طور پر دیکھتے ہیں۔

رپورٹرس سے بات چیت کے دوران واڈرا سے جب پوچھا گیا کہ نریندرمودی کے خلاف پرینکا گاندھی ایک بہتر امیدوار ہونگی تو واڈرا نے اس کے جواب میں کہاکہ’’ وہ سخت محنت کریں گے۔

ان میں اور راہول گاندھی میں لوگ تبدیلی لانے والی قیادت دیکھ رہے ہیں‘‘۔ جب ان سے استفسار کیاگیا کہ وہ وہ مودی کو سخت مقابلہ دیں گے تو واڈرا نے کہاکہ’’ یقینا‘‘۔

گاندھی فیملی کے رکن کا یہ برجستہ جواب ’’ پرینکا بمقابلہ مودی‘‘ کی وراناسی میں مقابلہ آرائی پر قیاس آرائیوں میں شدت پید ا کردی ہے۔ حالانکہ اس پر اب تک کوئی توثیق نہیں ہوئی ہے ‘ کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ ایس پی او ربی ایس پی جو کہ یوپی میں بی جے پی کی اہم مخالف پارٹیاں ہیں‘ پرینکا کو مشترکہ امیدوار کے طور پر رضامند ی ظاہر کرتی ہیں۔

اس طرح کے اقدام پر مشتمل کوئی بھی ائیڈیا مودی کو واراناسی میں ان کے حلقہ میں چیالنج دینے اور شکست فاش کرنے کی کوشش میں اضافہ مانا جائے گا۔

پرینکا گاندھی کے واراناسی سے مقابلہ پر بات چیت کی شروعات کانگریس لیڈر کے رائے بریلی میں پارٹی ورکرس سے خطاب کے دوران کئے گئے تبصرہ کے بعد سے ہوئی تھی۔ جب ایک پارٹی ورکر نے انہیں کسی لوک سبھا سیٹ سے مقابلہ پر زوردیا‘ تو پرینکا نے کہاتھاکہ’’ واراناسی سے مقابلہ کیسا ہوگا‘‘۔

مجوزہ لو ک سبھا الیکشن کے نتائج پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں واڈرا نے کہاکہ’’ تبدیلی کے لئے نتائج ہمارے حق میں ہونگے ۔ ہر کوئی برہم ہے اور تبدیلی چاہتا ہے۔ یہ ملک کی ضرورت ہے‘‘