ساموا : (سید مجیب کی رپورٹ) : نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹو فرلکسن نے ساموا میں دولت مشترکہ کے سربراہان کے اجلاس میں شاہ چارلس سوم سے ملاقات کی۔ لکسن سالانہ تقریب میں شرکت کرنے والے دولت مشترکہ ممالک کے متعدد رہنماؤں اور وزرائے خارجہ میں سے ایک تھے۔ شاہ چارلس نے بھی فورم سے خطاب کیا۔ بعد ازاں وزیر اعظم نے فیس بک پر اپنی اور شاہ چارلس کی ایک تصویر پوسٹ کی اور یہ بھی لکھا کہ شاہ چارلس کو نیوزی لینڈ سے بے حد محبت ہے۔ آج ان سے ملاقات کرکے بیحد خوشی ہوئی۔ شاہ چارلس خطاب کے بعد دولت مشترکہ کے 56 ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ظہرانہ میں شریک ہوئے۔