وطن کے لئے لڑا اور این آر سی نے غیرملکی بنادیا

,

   

قطعی فہرست میں 19لاکپ سے زائد لوگوں کوجگہ نہیں ملی ہے۔
گوہاٹی۔آسام میں جاری این آر سی کی قطعی فہرست کو لے کر کہرام جاری ہے۔

ان میں آزادی کی لڑائی کڑنیوالوں کے گھر والو ں کا نام بھی غائب ہے۔ ہندوستان کے پانچویں صدر جمہوریہ فخر الدین علی احمد کے گھر والوں کا نام بھی شامل نہیں ہے۔

این آ رسی کی قطعی فہرست میں 32سال کے عبدالصمد چودھری کا نام بھی شامل نہیں ہے۔ چودھری آسام کی کی مسلم لیڈر بدرالدین اجمل کی پارٹی ال انڈیاڈیموکرٹیک فرنٹ کے لیڈر ہیں۔

چودھری کے داد ا برطانوی فوجی تھے‘ مگر آزادی کے لڑائی کے دوران انہوں نے انگریزو ں سے مقابلہ کیاتھا۔

صمد کا کہنا ہے کہ ان کی ماں اور ایک بہن کانام تو فہرست میں ہے۔ مگر ان کا اور ان کی دوبہنوں اور ایک بھائی کانام فہرست میں شامل نہیں ہے۔

ایک اور واقعہ 62سالہ جمیل حسین کا بھی ہے۔ جمیل محکمہ ڈاک سے ریٹائرڈ ہوگئے ہیں‘ لیکن این آر سی میں ان کا نام نہیں ہے۔

آسام کے کام روپ ضلع کی گریاگاؤں کے رہنے والے جمیل حسین نے کہاکہ ”میں دو بار اس عمل میں شامل ہوا‘لیکن میرے نام لسٹ میں نہیں ہے‘ جبکہ میری بیوی کا نام‘ میرے بھائی کا نام اس میں ہے“۔

آسام اندولن میں جان گنوانے والے مدن ملک کی بیوی کانام این آرسی کی فہرست میں نہیں ہے۔ مذکورہ 66سالہ سراب بالی سرکاری کہتی ہیں کہ میرے شوہر کا جان غیرملکیوں کو آسام سے کھیدڑ نے والے اندولن میں گئی تھی۔

مخالفین نے میرے شوہر کا سر کاٹ دیا‘ ان کی قربانیوں کی وجہہ سے این آر سی بنا اور میرا نام کاٹ دیاگیا۔

اکھل آسام چھترا سنگ نے مدن کے نام پر یادگار بھی قائم کی ہے۔ عبدالعلیم مجومدار 45کو سمجھ نہیں آرہا ہے کہ ان کے ساتھ کیاہوا ہے۔ پچھلی این آر سی کی فہرست میں مجومدار کی بیوی کانام نہیں تھا انہوں نے تبدیلی کے لئے درخواست کی‘ لیکن نئی فہرست میں کام روپ ضلع میں رہنے والے مجومدار کے پورے خاندان کا نام غائب ہے۔

نئی فہرست میں نام شامل ہونے والوں کی قطار میں کئی غیرمسلم خاندان بھی شامل ہیں‘ گوہاٹی کے لال گنیش علاقے کے سواپن داس کاروبار کرتے ہیں۔

سوپن داس کا کہنا ہے کہ خاندان میں پانچ ممبر ہیں۔ قطعی فہرست میں پانچ لوگوں کے نام ائے لیکن میری ماں کانام اس فہرست سے غائب ہے۔ کیامیری ماں غیر ملکی ہے؟۔

لال گنیش کے رہنے والے بپن منڈل کے خاندان میں چھ لوگ ہیں‘ بیوی شوہر اور بیٹا‘ اس کے بیوی اور ان کی دو بچے‘ فہرست میں سبھی کے نام تو ہیں لیکن منڈل کی بیوی 31اگست کے بعد غیرملکی بن گئی ہے