وڈوڈرا میں کشتی الٹنے سے 14اسٹوڈنٹس‘2ٹیچرس کی موت‘ وزیراعظم کااظہار غم

,

   

اس سے قبل اہلکاروں نے کہاتھا کہ 23اسٹوڈنٹس اور چار ٹیچرس پر مشتمل بورڈ میں 27افراد سوار تھے۔


وڈوڈرا۔اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گجرات کے شہر وڈوڈرا کے مضافات میں واقع ایک جھیل میں کشتی الٹنے کے بعد 14اسٹوڈنٹس اور دو ٹیچرس کی موت ہوگئی ہے۔

عہدیداروں نے مزیدکہاکہ مذکورہ خستہ حال کشتی پرسوار لوپکنک پر تھے جس وقت ہرنی جھیل میں یہ حادثہ پیش آیاتھا۔

ہرنی پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے کہاکہ ”کشتی الٹنے کے واقعہ میں 16افراد جس میں 14اسٹوڈنٹس اور دو ٹیچرس موجود تھے ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایک اسٹوڈنٹس جس کو بچالیاگیاتھا ایس ایس جی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیاگیاہے“۔

نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اہلکاروں نے کہاکہ چار افراد اب بھی لاپتہ ہیں اورتلاشی وبچاؤ اپریشن اب بھی حادثے کے مقام پر جاری ہے۔

اس سے قبل اہلکاروں نے کہاتھا کہ 23اسٹوڈنٹس اور چار ٹیچرس پر مشتمل بورڈ میں 27افراد سوار تھے۔

سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ ”وڈوڈرا میں ہرنی جھیل پر کشتی الٹنے کے واقعہ میں جانی نقصان سے پریشان ہوں۔دکھ کی اس گھڑ ی میں میرے خیالات سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔ زخمی جلد صحت یاب ہوجائیں۔

مقامی انتظامیہ متاثرین کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کررہا ہے۔

ہر مرنے والے کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف کی طرف سے دولاکھ روپئے کی ایکس گریشیاء دی جائے گی۔زخمیوں کو 50ہزار روپئے دئے جائیں گے“۔

چیف منسٹر بھوپیندر پٹیل شام کوجائے وقوعہ پر پہنچے اور نیشنل ڈیزاسٹررسپانس فورس (این ڈی آر ایف)اور مقامی فائربریگیڈ سمیت دیگر ایجنسیوں کے اہلکاروں کے ذریعہ چلائے جارئے بچاؤکاموں کی نگرانی کررہے تھے۔

وڈوڈرا چیف فائر افیسر پرتھ برہما بھٹ نے پہلے ہی کہاتھا کہ ایجنسیوں کے پہنچنے سے قبل باشندوں نے کچھ لوگوں کو حفاظت کے لئے لایاتھا۔