وینیزویلا کی حکومت اور اپوزیشن کے وفود کے درمیان میکسیکو میں ملاقات

   

میکسیکو سٹی۔ وینیزویلا کی حکومت اور اپوزیشن کے رہنماؤں کے درمیان جمعہ کے روز میکسیکو سٹی میں گول میز کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ان مذاکرات کے ذریعہ فریقین ملک میں سیاسی بحران کے حل اور اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل وضع کرنے پر زور دیں گے۔ یہ بات اہم ہے کہ وینیزویلا میں شدید مالیاتی بحران کی وجہ سے لاکھوں افراد ہجرت پر مجبور ہو چکے ہیں۔ سابقہ مذاکرات کے برخلاف اس بار اس مذاکراتی عمل میں ہالینڈ، روس، بولیویا، ترکی اور ناروے سمیت کئی ممالک معاونت کر رہے ہیں۔
امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ان مذاکرات کے ذریعہ وینیزویلا میں سیاسی بحران کا خاتمہ ممکن ہے۔