ویڈیو۔ اداکارہ پوجا بھٹ بھارت جوڑ و یاترا میں حیدرآباد میں ہوئی شامل

,

   

بھارت جوڑو یاترا کو اپنی حمایت دینے والے بالی ووڈ اسٹارس میں اس اداکارہ کا نام بھی جڑ گیاہے۔
حیدرآباد۔بھارت جوڑو یاترا کے 56ویں دان جو فی الحال حیدرآباد سے گذر رہی ہے‘ اداکارہ پوجا بھٹ مختصر وقت کے لئے اس یاترا میں دیکھائی دی ہیں۔

کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اداکارہ کاویڈیوشیئر کرتے ہوئے لکھا گیاہے کہ ”ہر کوئی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہورہا ہے‘ اب اداکارہ پوجا بھٹ نے بھی اس پدیاترا کی ائیڈیالوجی سے جڑ گئی ہیں“۔

مذکورہ ویڈیو میں وہ ایک دوسرے سے بات کرتے ہوئے بھی دیکھائی دے رہے ہیں۔

بھارت جوڑو یاترا کو اپنی حمایت دینے والے بالی ووڈ اسٹارس میں اس اداکارہ کا نام بھی جڑ گیاہے۔اس سے قبل مشہور اداکارہ سوارا بھاکسر نے یاترا او رراہول گاندھی کی ستائش کی تھی۔

بھارت جوڑو یاترا حیدرآباد میں
ایک روز قبل بھارت جوڑو یاترا حیدرآباد میں داخل ہوئی تھی۔ چارمینار کے پاس راہول گاندھی نے قومی پرچم لہرایاتھا۔ اس شہر کی علامت کے طور پر چارمینار اپنی پہنچان رکھتا ہے۔

اس تقریب کو راجیو گاندھی کی 19اکٹوبر1990میں کئے گئے چارمینار دورے کی یادگار کے طور پر منعقد کیاگیاتھا‘ اس وقت دونوں شہروں حیدرآباد اور سکندرا آباد میں امن و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے سدبھاؤنہ یاترا کی انہوں نے شروعات کی تھی۔

ہر سال کانگریس پارٹی سدبھاؤنہ کی یاد چارمینار کے دامن میں مناتی ہے اور امن وفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے کام کرنے والی شخصیات کو ایوارڈس بھی پیش کئے جاتے ہیں۔

چارمینار پر مختصر پروگرام کے بعد مذکورہ یاترا تاریخی پتھر گٹی مارکٹ سے گذری۔ ان کے استقبال میں سڑ ک کے دوکناروں پر کھڑی عوام کا راہول گاندھی نے ہاتھ ہلاکر گرمجوشی سے شکریہ ادا کیا۔

کچھ مصروف ترین راستوں سے گذرنے کے بعد مذکورہ یاترا حسین ساگر جھیل کے ساحل پر نکلس روڈ پہنچی۔ سکندر آباد کے بوئن پلی میں گاندھی ائیڈیالوجی سنٹر پر گاندھی نے شب گذاری۔


مہارشٹرا میں یاترا کا داخلہ
تاترا کو 4نومبر کے روز ایک دن کا توقف دینے کے بعد تلنگانہ میں 7نومبر تک جاری رہے گی۔ اس میں 19اسمبلی حلقہ اور7پارلیمانی حلقہ جات کا احاطہ کیاجائے گا جو ریاست میں جملہ 375کیلومیٹر کی پیدل مسافت پر مشتمل ہے‘ اس کے بعد مہارشٹرا میں 7نومبر کے روز داخل ہوں گے۔

تاملناڈو کے کنیا کماری سے 7ستمبر کے روز بھارت جوڑو یاترا کی شروعات ہوئی تھی۔

گاندھی نے تلنگانہ میں داخل ہونے سے قبل کیرالا‘ آندھرا پردیش‘ کرناٹک میں اس پدیاترا کو مکمل کیاہے۔ کانگریس کے مطابق 2024کے انتخابات سے قبل نریندر مودی حکومت پر یہ ایک ”ماسٹر اسٹورک“ ہوگا۔