ویڈیو۔ ایم سی جی پر قومی ترانہ گاتے وقت سراج ہوئے جذباتی

,

   

ایک وائیرل ویڈیو میں جو ان لائن گشت کررہا ہے‘ سراج کو اپنا چہرہ گھومتے اور آنسو پوچھتے ہوئے اس وقت دیکھا جاسکتا ہے جب دونوں ٹیموں قومی ترانہ گانے کے لئے قطار میں کھڑی ہوئی ہیں۔


حیدرآباد۔ کھیل شروع ہونے سے قبل میدان پر قومی ترانے گاتے وقت جذباتی ہونے والی کھلاڑیوں کی کئے واقعات ہم نے دیکھا ہے۔

ٹھیک اسی طرح آسڑیلیا اور ہندوستان کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹسٹ میاچ کے پہلے دن حیدرآبادی نژاد تیز گیند باز محمد سراج جمعرات کے روزسڈنی کرکٹ میدان پر کھیلے جانے والے میاچ سے قبل قومی ترانہ کے وقت جذباتی ہوگئے۔

ایک وائیرل ویڈیو میں جو ان لائن گشت کررہا ہے‘ سراج جس نے ملبورن میں باسکنگ ڈے ٹسٹ میاچ کے دوران اپنا پہلا ٹسٹ کھیلا ہے کو اپنا چہرہ گھومتے اور آنسو پوچھتے ہوئے اس وقت دیکھا جاسکتا ہے جب دونوں ٹیموں قومی ترانہ گانے کے لئے قطار میں کھڑی ہوئی ہیں۔کرکٹ آسڑیلیا نے بھی سوشیل میڈیاپر اس کو شیئر کیاہے

سراج کے رونے کی کلپ سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کئے جانے کے فوری بعد اپنے ملک او رکھیل کے لئے مذکورہ گیند باز کس قدر محبت کرتا ہے اس کو اجاگر کرنا شروع کردیا گیاہے

YouTube video

محمد سراج کے والد کا سیریز کے دوران انتقال ہوگیا تھا اور تیز گیند باز نے فیصلہ کیاکہ وہ سارے سیریز روکے گا اور اپنے والد کی تدفین میں شامل نہیں ہوگا۔

سراج کی یہ یادگارشروعات رہی کیونکہ پہلے ٹسٹ کیپ انہیں دی گئی اور ان کے والد کا خواب حقیقت میں اسی روز تبدیل ہوا تھا۔

باسکنگ ڈے ٹسٹ میں اپنے غیرمعمولی مظاہرہ کے ساتھ وہ سات سالوں میں پہلے ٹسٹ کے دوران پہلا کھلاڑی بن گیا جس نے ایک ٹسٹ میاچ میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں