ویڈیو۔ بکنی پہنی ہوئی باڈی بلڈرز مدھیہ پردیش میں ہنومان کی تصویر کے سامنے پوز دے رہی ہیں‘ ہنگامے کا بنا سبب

,

   

بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس اس پر بھگوان ہنومان کی توہین کا دعوی کررہی ہے۔
بھوپال۔مدھیہ پردیش کے رتالام میں ایک باڈی بلڈنگ مقابلے کے لباس پر اس وقت تنازعہ شروع ہوگیا جب خاتون باڈی بلڈرز نے بھگوان ہنومان کی مورتی کے سامنے بکنی پہن کر مبینہ مظاہرہ کیاہے۔

منتظمین سے معافی کی مانگ کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس اس پر بھگوان ہنومان کی توہین کا دعوی کررہی ہے۔مذکورہ پروگرام جس میں ریاست کے وزیر تعلیم موہن یادو نے شرکت کی تھی‘ اس کا اہتمام رتالام میئر (بی جے پی) پرہلاد پٹیل نے کہا تھا۔

اس تین روز طویل تقریب کاعنوان ”مکھیامنتری باڈی بلڈنگ مقابلہ“ تھا۔

بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس اس پر بھگوان ہنومان کی توہین کا دعوی کررہی ہے۔کانگریس قائدین نے ایک مقامی پولیس اسٹیشن کے باہر دھرنا دیتے ہوئے ہنومان چالیسا پڑھا۔ بعض مقامی بی جے پی لیڈران بھی اس احتجاج میں شامل ہوئے اور منتریں پڑھیں۔

تاہم انتظامی کمیٹی یہی کہہ رہے ہیں کہ خواتین حریف نے ڈریس کوڈ میں اسٹیج پر مظاہرہ کیا۔

کانگریس کے ریاستی میڈیاانچارج کے کے مشرا نے ایک بیان کرتے ہوئے کہاکہ ”عریانت کا مظاہرہ بھگوان ہنومان کی مورتی کے سامنے کیاگیاہے‘ اور یہ کام بی جے پی قائدین کی موجودگی میں ہوا ہے“

انہوں نے مزید کہاکہ ”بی جے پی خود رام بھگت پارٹی کہتی ہے اور دوسری جانب ہنومان کی توہین اس کے قائدین کرتے ہیں۔ہندو دیوتا کی توہین کے لئے بی جے پی قائدین کو معافی مانگنا چاہئے“۔