ویڈیو۔ کیاافغانستان کرکٹرس نے ائی سی سی ورلڈ کپ میاچ کے دوران نماز ادا کی؟۔

,

   

اس سے قبل‘ پاکستانی وکٹ کیپر بلیباز محمد رضوان نے حیدرآباد کے میدان پر نماز ادا کی۔
سوشیل میڈیاپر ایک ویڈیو کافی گشت کررہا ہے جس میں ایک روز قبل لکھنو میں نیدر لینڈس کے خلاف ائی سی سی ورلڈ کپ میاچ کے دوران افغانستان کے کھلاڑی نماز ادا کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

ڈرنکس بریک کے دوران چند ایک کھلاڑیوں کو نماز ادا کرتے ہوئے دیکھایاگیاہے۔اس سے قبل‘ پاکستانی وکٹ کیپر بلیباز محمد رضوان نے حیدرآباد میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں نید ر لینڈس کے خلاف ائی سی سی ورلڈ کپ کے میاچ کے دوران میدان پر نماز اد کرتے ہوئے دیکھایاگیاتھا۔

میدان پر نماز ادا کرتے ہوئے رضوان کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سپریم کورٹ آف انڈیاکے ایک وکیل ونیت جندال نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(ائی سی سی) سے پاکستانی بلے بازکے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔

اب افغانستانی کھلاڑیوں کے نماز اد کرتے ہوئے ویڈیوز او رفوٹو نٹیزنس کے ردعمل کا سبب بن رہا ہے۔


افغانستان کے کرکٹرس کی جانب سے میدان پر نماز اد ا کرتے ہوئے ویڈیوز وائرل ہونے کے فوری بعد ان لائن ردعمل کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔ایک نے لکھا کہ ”پاکستانی ٹیم کے بعداب افغانستان کی کرکٹ ٹیم اسٹیڈیم کے اندر نماز ادا کررہی ہے“۔

https://x.com/_treeni/status/1720423757276389478?s=20
https://x.com/SureshChavhanke/status/1720431898022064401?s=20

ویڈیوشیئر کرتے ہوئے سدرشن نیوز کے سریش چوکانکھیا نے افغانستانی کھلاڑیو ں کو نشانہ بنایا او رلکھا کہ ”کیابی سی سی ائی کرکٹ میں اسلام کو ملارہا ہے؟پاکستانی کرکٹر کے بعد اب افغانستان کے تین کھلاڑی میدان میں نماز کئے ہیں“۔

https://x.com/SureshChavhanke/status/1720431898022064401?s=20

افغانستان نے نیدر لینڈس کو شکست دیکر کامیابی حاصل کی ہے۔ اس تیسری جیت کے ساتھ افغانستان ورلڈ کپ کے ٹیبل پر 8پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ ورلڈ کپ میں کامیابی کے ساتھ جیت کے درمیان نٹیزنوں کی جانب سے افغانستان کرکٹرس کو میدان پر نماز ادا کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں