ٹرمپ دوبارہ صدر بنیں گے،پانچ ادارو ں کا دعویٰ

   

نیویارک : پیش قیاسی کرنے والے پانچ اہم اداروں نے دعویٰ کیا ہیکہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکا کے صدر منتخب کرلیے جائیں گے۔امریکی اخبار کے مطابق 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں مقابلہ انتہائی کانٹے کا ہوگا اور ڈونالڈ ٹرمپ کے جیتنے کا امکان 51 فیصد جب کہ کملا ہیرس کے جیتنے کا امکان 49 فیصد ہے۔دعویٰ کیا گیا ہیکہ بطور صدارتی امیدوار نامزدگی کے بعد سے کملا ہیریس اپنی مقبولیت کھورہی ہیں۔ شمالی اور سن بیلٹ ریاستوں میں کملا ہیرس کی پوزیشن رفتہ رفتہ کمزور ہونا شروع ہوگئی ہے جب کہ داہل کے سروے میں ٹرمپ کے جیتنے کے امکانات 52 فیصد اور کملا ہیرس کے جیتنے کے امکانات 48 فیصد ظاہر کیے گئے ہیں۔ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئیاکانومسٹ کے مطابق ٹرمپ کے جیتنے کے امکانات 54 فیصد ہیں، اسی طرح رئیل کلیئر پالیٹیکس کے سروے نے ٹرمپ کو پانسہ پلٹنے والی 7 ریاستوں ایری زونا، جارجیا، نیواڈا، مشی گن، شمالی کیرولینا، پنسلوانیا اور وسکونسن میں کملا ہیرس پر معمولی برتری دکھائی ہے۔دعویٰ کیا گیا ہیکہ کملا ہیرس پاپولر ووٹ 1.6 فیصد زیادہ حاصل کرلیں گی مگر الیکٹرول کالج جیت کر صدر بننے کے ٹرمپ کے امکانات 53 فیصد ہیں۔ 2016 میں بھی ہیلری کلنٹن پاپولر ووٹ جیت گئی تھیں جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ الیکٹرول کالج کے 270 ووٹ لے کر صدر بننے میں کامیاب ہوگئے تھے۔