ٹماٹر والے کریلے

   

اجزا: کریلے ایک کلو، ٹماٹر تین عدد، نمک حسب ذائقہ، ادرک ایک انچ کا ٹکڑا، پیاز دو عدد،شملہ مرچ ایک عدد، پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ، ہلدی آدھا چائے کا چمچہ، گرم مسالہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچہ، کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ، ٹماٹو کیچپ چار کھانے کے چمچہ، سرکہ ایک کھانے کا چمچہ، چینی ایک کھانے کا چمچہ، ہری مرچیں چار عدد، ہرا دھنیا آدھی گٹھی، کوکنگ آئیل آدھی پیالی۔
ترکیب :کریلوں کو چھیل کر چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور نمک لگا کر پھیلا کر رکھ دیں۔پندرہ سے بیس منٹ بعد اچھی طرح مل کر دھو لیں۔کوکنگ آئیل میں فرائی کرکے نکال لیں۔پین میں کوکنگ آئیل کو گرم کریں اور اس میں باریک کٹی ہوئی ادرک اور پیاز ڈال کر ہلکی سنہری فرائی کریں اور اس میں فرائی کئے ہوئے کریلے ڈال دیں۔اس میں نمک،لال مرچ،ہلدی،گرم مسالہ،کالی مرچ،کیچپ اور سرکہ ڈال کر ملائیں۔ایک چوتھائی پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔کریلے گلنے پر آجائے تو اس میں شملہ مرچ،ہری مرچ اور ٹماٹر کے سلائس ڈال دیں۔باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا اور چینی چھڑک کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں۔