ٹک ٹاک کے بشمول 50چینی ایپ پر ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں نے لگایا سرخ پرچم

,

   

نئی دہلی۔ ہندوستان کی خفیہ ایجنسیوں نے چین سے متعلق 52موبائیل ایپس جس میں ٹک ٹاک‘ یوسی بروازر‘ زینڈر اور شیئرایٹ شامل ہیں پر سرخ پرچم لگادیاہے‘ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایجنسی نے صارفین کی حفاظت و رزدار ی کے پیش نظر یہ کاروائی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہندوستان ٹائمز نے چہارشنبہ کے روز خبر دی کہ مذکورہ حکومت کو یاتو ان کے ایپس کو روکنے کی ضرورت ہے یاپھرلوگو ں کو یہ استعمال کرنے سے روکنا ہے۔

ایسے وقت میں یہ رپورٹ سامنے ائی ہے جب لداخ میں دونوں ممالک کے درمیان میں بڑھتی سرحدگی کشیدگی کے درمیان ہندوستانی جہدکاروں کی جانب سے چینی سامان کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

خفیہ ایجنسیوں کی سفارشات کو قومی سکیورٹی کونسل سکریٹریٹ کی حمایت حاصل ہے جہاں پر چین کے ایپس کو ملک کی سکیورٹی خطرہ قراردیا گیاہے۔

جو ایپس راڈار میں ہیں
مذکورہ ایپس جو انڈین ایجنسی کے راڈار میں شامل ہیں وہ ٹک ٹاک‘ والاؤڈ ہائیڈ‘ ویگو ویڈیو‘ وائبو‘ وی چاٹ‘ شیئر ایٹ‘ یو سی نیوز اور یو سی براؤزر ہیں۔

اس کے علاوہ وہ ایپس جس پر نگرانی ہے وہ بیوٹی پلس‘ ہیلو‘ لائیک‘ کاوائی‘ روم وی‘ شی این‘ نیوز ڈاگ‘ فوٹو ونڈر‘ اے پی یو اسی بروزر‘ ویوا ویڈیو۔کیو وی ویڈیو ائی این سی‘ پرفکٹ کارپ‘ سی ایم براؤزر اور وائیرس کلینر(ہائی سکیورٹی لیاپ)۔وہ موبائیل ایپس جس پر ہندوستان کے خفیہ ایجنسی نے سرخ پرچم لگایاہے

وہ ایم ائی کمیونٹی‘ ڈی یو ریکارڈر‘ یوکام میک ایپ‘ ایم ائی اسٹور‘ 360سکیورٹی‘ ڈی وی بیٹری ساویر‘ ڈی یو براؤزر‘ڈی یو کلینر‘ ڈی یو پرائیوسی‘ کلین ماسٹر‘ چیتھ‘ کاچی کلیر ڈی یو ایپس اسٹوڈیو‘ بائیڈو ٹرانسلیٹر‘بائیڈومیاپ‘ ونڈر کیمرہ‘ ای ایس فائیل ایکسپلور‘ کیو کیو انٹرنیشنل‘ کیو کیو لانچر‘ کیو کیو سکیورٹی سنٹر‘ کیوکیو پلیئر‘کیوکیو میوزک‘

کیو کیو میل‘ کیو کیو نیوز فیڈ‘ وی سینک‘ سیلفی سٹی‘ کلاش آف کنگس‘ میل ماسٹر‘ ایم ائی ویڈیو کال زیومی‘ پیرللال اسپیس ہیں۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مذکورہ سفارشات پر بات چیت جاری ہے کیونکہ سکیورٹی خطرات کی جانچ پڑتال کے لئے ہر ایک ایپ کی جانچ ضروری ہے