ٹھاکرے نے مہارشٹرا میں 30اپریل تک لاک ڈاؤن میں اضافہ کیاہے

,

   

ممبئی۔عملی اقدامات کے طور پر چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے نے اعلان کیاہے کہ 14اپریل کے بعد بھی لاک ڈاؤن 30اپریل تک جاری رہے گا۔ ہفتہ کی شام میں ریاست سے خطاب کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہاکہ سی او وی ائی ڈی 19کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر یہ اقدام ضروری تھا۔ٹھاکرے نے کہاکہ”آپ احتیاطی اقدامات اٹھائیں‘ ہم آپ کی حفاظت کی ذمہ داری لیتے ہیں“۔

انہوں نے بہت سارے حلقوں میں پائے جانے والے خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ریاست میں سابق کی طرح زراعی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ مذکورہ چیف منسٹر نے کہاکہ ”پہلے کی طرح تمام ضروری سربراہی گاڑیوں کی حمل ونقل کے ساتھ جاری رہیں گی اور اس میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ائے گی“۔

انہوں نے ”وائرس کے خلاف جنگ“ میں عوامی تعاون کی اپیل کی کیونکہ اب یہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور اس کی زنجیر کو ہر قیمت پر توڑنے ضروری ہے جس کے لئے لاک ڈاؤن میں توسیع ضروری تھی۔ ٹھاکرے نے کہاکہ ”ہمیں اس وائیر س کی چین کو توڑنے کی ضرورت ہے تاکہ اس کا مزید پھیلاؤ نہیں ہوسکے۔ہر قیمت پر ہمیں اس وائرس کے خلاف جنگ جیتنا ہے۔یہ ہمارا پختہ عزم ہونا چاہئے“۔

انہوں نے کہاکہ توسیع شدہ لاک ڈاؤن کے دوران نافذ پروٹوکال اورمختلف زیر التواء امتحانات کے موقع کا بھی عنقریب اعلان کیاجائے گا۔ مہارشٹرا میں سی ا و وی ائی ڈی 19معاملات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے‘ اس میں متاثرہ لوگوں اور مرنے والوں کی بڑھتی تعداد بھی شامل ہے۔

ریاست میں دو ہاٹ اسپاٹ مقرر کئے گئے ہیں جو معاشی درالحکومت ممبئی اورپونے پر مشتمل ہے‘ اس کے علاوہ تھانے اور پلگھار بھی قطار میں شامل ہے۔

جمعہ کے روز اپریل10کی رات تک مہارشٹرامیں 110اموات اور 64معاملات ممبئی میں جبکہ 25پونے میں درج کئے گئے تھے ملک میں سب سے زیادہ معاملات ریاست مہارشٹرا میں 1574ہیں۔

ٹھاکرنے اپنے خطاب کے دوران لوگوں پر زوردیا کہ وہ گھروں میں رہنے کو ترجیح دیا‘ ہجوم سے کنارہ کریں اور ضروری سامان حاصل کرنے کے دوران سماجی دوری برقرار رکھیں