ٹیکہ لگائے ہوئے افراد کے لئے ٹورسٹ ویزا کو یو اے ای نے کیابحال

,

   

اس فیصلے میں سابق میں ممنوع ممالک بھی شامل ہیں
ابوظہبی۔ریاست کی نیوز ایجنسی ڈبلیو اے ایم نے ہفتہ کے روز اس بات کی جانکاری دی ہے کہ مذکورہ متحدہ عرب امارات(یواے ای)30اگست سے تمام ممالک کے ٹیکہ لگائے ہوئے مسافرین کے لئے ٹورسٹ ویزا بحال کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

اس فیصلے میں سابق کے ممنوع ممالک بھی شامل ہیں جیسے ہندوستان‘ پاکستان‘ نیپال‘سری لنکا‘ نائجریا‘ او ریوگانڈا۔ملک کی قومی ایمرجنسی بحران اور آفات سماوی انتظامیہ (این سی ایم ایم اے)‘ فیڈرل اتھاریٹی برائے شناخت او رشہریت(ائی سی اے) نے مشترکہ طور پر ٹیکہ لگائے ہوئے اصحاب کے لئے

ٹورسٹ ویزا کی درخواستیں لینے کا اعلان کیاہے اور ان لوگوں کے لئے ویزا منظور کئے جائیں گے جو ڈبلیوایچ اوکے تصدیق شدہ ٹیکوں کی تمام خوراکیں لگائے ہوئے ہیں۔

معاشی شعبہ کا جائزہ اور موثر بحالی کو حاصل کرنے کے قومی کوشش کے لئے حکمت عملی کی تیاری کے بعد یہ سامنے آیاہے۔ اس سے قبل جو غیر ٹیکہ یافتہ لوگوں کے لئے لازمی تھا وہی فوری پی سی آر جانچ ٹیکہ یافتہ لوگوں کو بھی ائیرپورٹ پر کرناہوگا‘ او راس میں غیر ٹیکہ یافتہ لوگ بھی شامل ہوں گے۔

ٹورسٹ ویزا پر سفر کرنے والوں کو ائی سی اے اور ال ہوسان ایپس کے ذریعہ اس پلیٹ فام پر اپنی ٹیکہ سند رجسٹرار کرانی ہوگی۔ ٹورسٹ ویزا عام طور پر 30دنوں سے 90دنوں تک کا ہوتا ہے اور ان لوگوں کے لئے ہے جس یو اے ای آمد پر ویزا کے حصول کے اہل نہیں ہیں۔

یواے ای کابینہ نے مارچ21کو تمام اقوام کے لئے پانچ سال کا متعدد داخلہ پر مشتمل ٹورسٹ ویز ا کو بھی منظوری دی ہے۔ کویڈ 19وباء کی دوسری لہر کے بعد مذکورہ دوبئی نژادائیر لائن نے24اپریل کو ہندوستان سے آنے والے پروازوں پر روک لگادی تھی۔

ہندوستان کے بشمول چھ ممالک کے ٹرانزٹ مسافرین پر سے یو اے ای نے 5اگست کو امتنا ع برخواست کردیاتھا۔