ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ ماہوا نے معلوماتی چوری کے الزامات پر میڈیاکو بنایا تنقید کا نشانہ

,

   

نئی دہلی۔ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ ماہوا موائترا نے ایوان لوک سبھا میں اپنی پہلی تقریر پر معلوماتی چوری کا الزام لگائے جانے کے بعد چہارشنبہ کے روز میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا

https://www.youtube.com/watch?v=dnh-mpg_oF4

انہوں نے امریکی مبصر مرٹن لانگ مین کے ٹوئٹ کا حوالہ دیا اور کہاکہ”دائیں بازو جو کہ ایک آفت ہے ہر ملک میں ایک جیسا دیکھائی دے رہا ہے“۔

لونگ مین کی مراد امریکہ کے ہولوکاسٹ میوزیم میں لگا پوسٹر تھا‘ ماہوا نے کہاکہ انہو ں نے اپنی تقریر کے دوران اس پوسٹر کا حوالہ بھی دیاتھا۔

انہو ں نے مزیدکہاکہ ”میں نے اپنی تقریر میں ڈاکٹر لارنس بریٹ کے فسطائیت کے متعلق سات نشانوں کا ذکر کیااور ہر ایک سے کہاتھا کہ یہ سات نشانیاں ویسے ہی ہندوستان جیسے ملک پر بھی لوگو ہوتی ہیں“۔

ماہوا نے اپنے ’فسطائیت‘ والی تقریر میں مودی حکومت کو شدید تنقیدیں کی جس کی سوشیل میڈیا پر کافی ستائش کی جارہی ہے