پارلیمنٹ میں ”غدر2“ کی اسکریننگ کی خبروں پر کانگریس نے مرکز بنایا تنقید کا نشانہ

,

   

مذکورہ نیوز رپورٹ میں دعوی کیاگیا ہے کہ غدر 2جس نے باکس آفس پر ہنگامہ مچایا ہے اگست 25سے تین دنوں کے لئے پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں دیکھائی جائے گی۔


نئی دہلی۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ اسٹارر فلم ’غدر2‘ کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں دیکھائے جانے کی خبر پر ردعمل پیش کرتے ہوئے کانگریس نے کہاکہ ’وشوا گرو‘اب ہندوستانی جمہوریت کو بے ہودہ تھیٹر تبدیل کررہے ہیں۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں کانگریس کے سکریٹری جنرل جئے رام رمیش نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ”نئے ہندوستان‘میں سیاست کو تماشامیں تبدیل کرنے کے بعد‘خود ساختہ ’وشوا گرو‘اب ہندوستانی جمہوریت کو ایک مضحکہ خیز تھیٹرٹی او ٹی او میں تبدیل کررہے ہیں۔ وہ بھی نئی پارلیمنٹ میں“۔

انہوں نے کہاکہ ا س فلم میں بی جے پی کے ایک رکن پارلیمنٹ مرکزی کردار میں ہے‘ جو بینک آف بڑودہ کے 56کروڑ بقایہ جات کی ادائیگی میں ناکام رہے ہیں‘ جس نے 24گھنٹوں سے بھی کم وقت میں اپنی کاروائی واپس لے لی ہے۔

رامیش جو راجیہ سبھا کے ممبر بھی ہیں نے ایک نیوز رپورٹ کو شامل کرتے ہوئے کہاکہ ”ایک رکن پارلیمنٹ جس نے پارلیمنٹ میں عدم شرکت کامایہ ناز ریکارڈ بنایاہے۔ہرگزرتے دن ہمارے جمہوریت جس گہرائی میں ڈوب رہی ہے انتہائی شرم نام بات ہے“۔

مذکورہ نیوز رپورٹ میں دعوی کیاگیا ہے کہ غدر 2جس نے باکس آفس پر ہنگامہ مچایا ہے اگست 25سے تین دنوں کے لئے پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں دیکھائی جائے گی۔