پالیسی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیںقسطوں میں نہیں ہوگا اضافہ

   

ممبئی : ایل نینو کے مانسون پر اثر انداز ہونے کے خطرے کو نظر میں رکھتے ہوئے افراط زر کو ہدف کی حد کے اندر رکھے جانے کے مقصد سے ، ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے آج پالیسی کی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس سے عام لوگوں کے گھر، کار اور دیگر قرضوں کی قسطوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔کمیٹی نے ریپو ریٹ کو 6.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس بات کا اعلان رواں مالی سال میں کمیٹی کی پہلی تین روزہ میٹنگ کے بعد آج جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا۔ اس کا اعلان کرتے ہوئے ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ پچھلے سال مئی سے ریپو ریٹ میں 2.50 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ فی الحال اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے ۔