پانچ بچوں کی 39سالہ ماں کی کرونا وائرس سے موت‘اپنے پیچھے معجزاتی طور پر بیک وقت پیدا ہونے والے چار بچوں کو بھی چھوڑا ہے جس کی عمر اب 13سال کی ہے

,

   

مارچ کے مہینے میں ایک شادی کے سفر سے لوٹنے والی شبنم صادق کرونا وائرس کی وجہہ سے بیمار تھی‘ ایک روزقبل مرنے سے پہلے وہ چوبیس دنوں سے ونٹلیٹرپر اپنے تنفسی نظام سے لڑائی لڑ رہی تھیں۔

لیبر پارٹی کی نمائندگی کرنے والے ”ذمہ دار“ سولوبرو کونسلر کے طور پر خدمات انجام دینے والی شبنم صادق کی سی او وی ائی ڈی19کے مرض کی وجہہ سے پیر کے روز موت ہوگئی ہے۔

مارچ کے اوائل میں مذکورہ 39سالہ خاتون نے شادی میں شرکت کے لئے پاکستان کا سفر کیاتھا مگر اپنی مختصر دورے میں پانچ کے روز کے اندر وہ کرونا وائرس کی جال میں پھنس گئیں تھیں۔

ان کے فیملی فرینڈ او رلیبر پارٹی کے نمائندہ کونسلر حقیق دار نے کہاکہ موت سے قبل شبنم چوبیس دنوں تک ونٹیلیٹر پر تھیں اور اپنی زندگی کے لئے جدوجہد کررہی تھیں۔

انہوں نے کہاکہ ”یہ ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ وہ ایک بہترین ساتھی تھیں اور سخت محنت کرنے والی کونسلر بھی تھیں جو ہمیشہ سب سے آگے رہا کرتی تھیں۔

وہ ایک جنگجو تھیں اور چوبیس دنوں تک ونیلیٹر پر مقابلہ کرتی رہیں جو طویل جدوجہد تھی۔ شبنم نے 26جون 2006کے روز بیک وقت اپنے چار بچوں کوجنم دیاتھا۔

مئی 2016میں شبنم ویژاہام لی وارڈ کے ئے منتخب ہوئی تھیں تاکہ مختلف کونسل کمیٹیوں کی خدمات کرسکیں۔

اس کے علاوہ مذکورہ 39سالہ نے برک شیئر کے سولو میں تعلیم اور اطفال خدمات کی قائد رکن تھیں۔

شبنم کے پسماندگان میں شوہر اور پابچ بچے ہیں۔ شبنم کے احترام میں کونسل دفتر اور سنٹ مارٹن پیالس میں پرچم نصف حصہ پر لہرااگیاتھا