پاکستان کو امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات کی توقع

   

دوحہ میں طالبان اور امریکہ کے مذاکرات کے مثبت نتائج : شاہ محمود قریشی

لاہور ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق افغانستان میں 17 سال قدیم خونریز جنگ کے خاتمہ کیلئے جاری طالبان ۔ امریکہ مذاکرات میں ان کے لک کے غیرمعمولی پس پردہ رول کے پیش نظر واشنگٹن کے ساتھ اسلام آباد کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ شاہ محمود قریشی نے اتوار کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مساعی سے دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان منعقدہ امن مذاکرات کے مثبت نتائج متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مالیاتی کارروائی ٹاسک فورسس نے دہشت گردی کے خلاف مطلوبہ انداز میں اقدامات نہ کرنے کے عنوان سے پاکستان کو مشتبہ رول کی فہرست میں رکھا ہے محض اس وجہ سے واشنگٹن کے ساتھ اسلام آباد کے تعلقات اس حد تک مستحکم نہیں رہے ہیں جنہیں رہنا چاہئے تھا۔ مالیاتی کارروائی ٹاسک فورسس نے گذشتہ سال جون مںی پاکستان کو ایسے مشتبہ ممالک کی فہرست میں رکھا تھا جنہوں نے دہشت گردی اور دہشت گرد کو مالیہ کی فراہمی کی سرکوبی کیلئے خاطرخواہ کارروائی نہیں کی ہے۔ روزنامہ ڈان نے شاہ محمود قریشی کے حوالے سے لکھا کہ ’’ہماری کامیاب خارجہ پالیسی کے نتیجہ میں دونوں ملکوں (امریکہ اور پاکستان) کے تعلقات بہتر ہورہے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہاکہ ’’دوحہ میں طالبان اور امریکہ کے درمیان جاری امن مذاکرات سے مثبت نتائج متوقع ہیں۔ چنانچہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات ایک نیا اور اہم موڑ اختیار کریں گے‘‘۔