پلازما تھیراپی سے 11 مریض مکمل صحتیاب:گاندھی ہاسپٹل

   

حیدرآباد۔ گاندھی ہاسپٹل کے ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ دواخانہ میں اب تک جملہ 13 کووڈ ۔19 مریضوں کا پلازما تھیراپی سے علاج کیا گیا جن میں 11 مریض پوری طرح صحتیاب ہوچکے ہیں۔ دواخانہ کے ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اس طریقہ علاج سے درمیانی شدت تک متاثر مریضوں کو مدد مل سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر اسٹیج 3 کے شدید تنفسی مسائل کے مریض ہوتے ہیں جن میںآکسیجن کی طلب بڑھ جاتی ہے او ردوسرے عوارض نہیں رہتے ۔