پونا میں کرونا وائرس۔ اعظم کیمپس کے اندر کی مسجد قرنطین مرکزمیں تبدیل

,

   

پونے۔ شہر میں کرونا وائرس کی وباء کے تیزی کے ساتھ پیر پھیلانے کے پیش نظر اعظم کیمپس کے اندر کی مسجد کو قرنطین مرکز میں تبدیل کردیاگیاہے تاکہ سی او وی ائی ڈی19سے متاثرہ لوگوں کا یہا ں پر علاج کیاجاسکے۔

مہارشٹرا کاسمو پولٹین ایجوکیشن سوسائٹی کے چیرمن پی اے انعامدار نے اے این ائی سے بات کرتے ہوئے پیر کے روز کہاکہ پونے میئر مرلی دھر ماہول‘ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس سنجے شنڈے‘ ڈپٹی کمشنر شریش سردیش پانڈے اور دیگر نے حالات کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے سب سے متاثرہ محکمہ جات کا معائنہ کیاہے۔

پونے کے شدید متاثرہ پانچ علاقوں میں بھوانی پیٹھ‘ دھولے پٹیل‘ کاسبا پیٹھ‘ گھولے روڈ اور یرواڑہ ہیں۔ شہر میں سی او وی ائی ڈی 19کے معاملات میں 75فیصد ان پانچ علاقو ں سے ہیں۔ ٹھیک اسی طرح اموات بھی ان ہاٹ اسپاٹس میں ہی درج کی گئی ہیں۔

مذکورہ پونے میونسپل کارپوریشن نے شہر کے سب سے متاثرہ پانچ علاقوں میں رہنے والے71,000فیملیوں کو دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی تیاری کرچکی ہے۔

ان خاندانوں کو میونسپلٹی کے اسکولوں‘ خانگی شادی خانوں اور ہاسٹلوں وغیرہ میں رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ یہ بھی دیکھا گایا ہے کہ پچھلے سات دنوں میں سی او وی ائی ڈی کے دوگنا معاملات شہر میں رونما ہوئے ہیں‘ جو سارے ملک کے مقابلے میں کچھ زیادہ ہے۔

وہیں ملک میں 23نمونوں میں سے ایک کرونا وائرس کا معاملہ ہے تو پونے میں یہ تناسب نو تک پہنچا ہے۔ درایں اثناء شہر میں سی او وی ائی ڈی19کے 1200معاملات ہیں تو اس میں 75لوگوں کی موت عالمی وباء سے ہوئی ہے