پہلوانوں کے ساتھ بدتمیزی پر اپوزیشن”جمہوریت کی شرمناک حالت“۔

,

   

مذکورہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیاجب وزیراعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کررہے تھے جو اپوزیشن کے ساتھ اچھا نہیں ہوا ہے۔
نئی دہلی۔ مختلف اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین نے اولمپیک تمغے جیتے والے ونیش پھوگاٹ‘ ساکشی ملک او رسنگیتا پھوگاٹ کے بشمول ریسلرس کے ساتھ اتوار کے روز جنتر منتر پر دہلی پولیس کی بدتمیزی پر سخت ردعمل ظاہر کیاہے۔

مذکورہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیاجب وزیراعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کررہے تھے جو اپوزیشن کے ساتھ اچھا نہیں ہوا ہے۔سینئرکانگریس لیڈر راہول گاندھی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ”مغرور بادشاہ“کے اصطلاح کا استعمال کیاہے۔

ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ ”تاج پوشی ختم ہوگئی‘ مغرور بادشاہ سڑکوں پر عوام کو کچل رہا ہے“۔

دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال نے پولیس کاروائی کی مذمت پر مشتمل ٹوئٹ کیاہے”ملک کے وقار کو بلند کرنے والے اسپورٹس پرسنس کے ساتھ اس طرح کا برتاؤبہت غلط او رقابل مذمت ہے“۔

ترنمول کانگریس لیڈر ممتا بنرجی نے گرفتار شدہ پہلوانوں کو فوری رہا کرنے کی مانگ کی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ”دہلی پولیس کے ہاتھوں ساکشی ملک‘ ونیش پھوگاٹ او ردیگر پہلوانوں کے ساتھ بدتمیزی سختی کے ساتھ مذمت کی۔

یہ بڑ ی شرم کی بات ہے کہ اس انداز میں کھلاڑیوں کے ساتھ سلوک کیاجارہا ہے۔

جمہوریت روداری میں پنہاں ہے لیکم مطلق العنان قوتیں عدم برداشت او راختلاف رائے کو ختم کرنے پر پروان چڑھی ہیں۔میرا مطالبہ ہے کہ پولیس انہیں فوری رہا کرے۔میں اپنے پہلوانوں کے ساتھ کھڑی ہوں“۔

کانگریس پارٹی کے صدر ملکاراجن کھڑگی نے کہاکہ عوام کی آواز جمہوریت تعریف ہے۔انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ ”صدر جمہوریہ کو دو رکھ کر پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح عمل میں آیاہے۔ خاتون کھلاڑیوں کو بے رحمی کے ساتھ پیٹا گیا۔

بی جے پی آر ایس ایس حکمرانوں کے تین جھوٹ ملک کے سامنے عیاں ہوگئے ہیں۔ پہلا جمہوریت‘ دوسرے قومیت‘ تیسرے بیٹی بچاؤ مودی کی یا د رکھیں‘ جمہوریت صرف عمارتوں پر مشتمل نہیں ہے‘ عوام کی آواز سے چلتی ہے“۔

کانگریس لیڈر پاؤن کھیرا نے ہندی میں ٹوئٹ کیا۔

سکریٹری جنرل برائے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسٹ) سیتا رام یچوری نے کہاکہ آج کے واقعات نے حکومت کے حقیقی چہرے کو بے نقاب کیاہے۔

انہوں نے ٹوئٹ ”ایک طرف مودی جمہوریت کا سبق پڑھاتے ہیں‘ کچھ فاصلے پر حقیقت میں حکومت کا گھناؤنہ چہرہ سامنے آتا ہے۔ قابل مذمت ہے“

اتوار کے روز کشیدگی بڑھ گئی تھی کیونکہ ونیش پھوگاٹ اور ان کے بہن سنگیتا پھوگاٹ اوردیگر پہلوانوں نے سکیورٹی کے لئے نصب کردہ بریکیٹس کو عبور کرنے کی کوشش کی تھی۔

جنتر منتر پر اپریل کے مہینے سے مذکورہ پہلوان احتجاجی دھرنے پر ہیں اور ان کی مانگ ہے کہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔