پہلے سرکاری دورے پر وزیر اعظم مودی کی امریکہ روانگی

,

   

وزیر اعظم مودی کو امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن نے مدعو کیاہے
نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی منگل کے روز اپنے تاریخی پہلے امریکے دورے پر روانہ ہوگئے۔

امریکہ روانگی سے قبل وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹ کیاکہ”امریکہ روانہ ہورہاہوں‘ جہا ں پر نیویارک سٹی اور واشنگٹن ڈی سی میں پروگراموں میں شرکت کروں گا۔

ان پروگراموں میں اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرس میں یوگی ڈے تقاریب‘ پوٹاس اور جو بائیڈن سے بات چیت‘امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب اور بھی شامل ہیں“۔

وزیر اعظم مودی کو امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن نے مدعو کیاہے۔یہ دورہ نیویارک سے شروع ہوگاجہاں وزیراعظم 21جون کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرمیں یوگے ڈے کے 21جون کے روز تقاریب کی قیادت کریں گے۔

وہاں سے وزیراعظم مودی واشنگٹن ڈی سی کے سفر پرروانہ ہوں گے جہاں پر ان کا رسمی استقبال 22جون کو وائٹ ہاوز پر کیاجائے گا جہاں پر صدر بائیڈن سے ملاقات کریں اور اعلی سطحی بات چیت ہوگی۔خارجی وزرات کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس نوٹ کے مطابق صدر بائیڈن اور خاتون اول وزیر اعظم کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کریں گے۔

اسکے علاوہ 22جون کو امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

امریکہ میں وزیراعظم مودی کے لئے دوطرفہ حمایت اور احترام کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس طرح کی تاریخی تقریر کرنے کی دعوت ایوان نمائندگان اور سینٹ دونوں نے دی تھی۔وہ پہلے ہندوستانی وزیراعظم ہوں گے جنھوں نے دوبار امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیاہے۔

صدراور خاتون اول کی دعوتی خط میں سال قبل پی ایم مودی کے آخری تاریخی خطاب ک تعریف کی گئی تھی‘جس نے دونوں ممالک کے درمیان رابطہ کو مضبوط کرنے میں مدد کی۔

سات سال قبل وزیراعظم مودی نے اپنے آخری تاریخی خطاب میں انہیں مدعو کرنے پر صدر اور خاتون اول کی ستائش کی تھی‘جس سے دونوں ممالک کے درمیان می تعلقات بہتر ہوئے۔