پہنچی وہیں پہ خاک جہاں ……………… آر ایس ایس کی سوچ و فکر رکھنے والے دین دیال اپادھیائے کی برسی، بی جے پی قومی صدر نڈا کا خراج عقیدت

,

   

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے بھارتیہ جنا سنگھ کے بانی و آر ایس ایس کو سوچ وفکر رکھنے والے پنڈت دین دیال اپادھیائے کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نڈا نے کہا کہ دین دیال اپادھیائے کے نظریہ، انسانیت پارٹی کارکن متاثر ہوتے ہیں۔ آج ہم ان کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دین دیال جی اندر سیاسی لیڈر کی تمام خوبیاں اور نصیحتوں سے پارٹی کو ایک نئی طاقت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے تمام فلاحی اسکیمات دین دیال اپادھیائے کے فکر و نظر سے متاثر ہوکربنائی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ دین دیال اپادھیائے 11 فروری 1968 میں مشتبہ حالت میں موت واقع ہوگئی تھی۔ ان کی نعش اترپردیش کے مغل سرائے ریلوے اسٹیشن پر پائی گئی تھی۔ اسی وجہ سے یوگی حکومت نے اس ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر دین دیال اپادھیائے جنکشن رکھ دیا۔