پیغمبر اسلامؐ کی شبیہہ کی نمائش پر بی بی سی ہندی نے مانگی معافی

,

   

ممبئی۔ مذکورہ برطانوی نشریات کارپوریشن (بی بی سی) ہندی نے اپنے فیس بک صفحہ پر شائع کردہ ایک ویڈیو میں پیغمبر اسلامؐ کی شبیہہ کی نمائش کرنے پر غیر مشروط معافی مانگی ہے۔ ٹ

ائمز آف انڈیاکی خبرکے بموجب مذکورہ میڈیا تنظیم کے خلاف ممبئی پولیس کمشنر پرام بیر سنگھ سے تحفظ ناموس رسالت مآب ؐ بورڈ نامی تنظیم کی جانب سے شکایت کے بعد یہ معافی مانگی گئی ہے۔

اس طرح کی نازیبا حرکت سے برہم ایک وفد جس کی قیادت بورڈ کے صدر مولانا معین اشرف قادری کررہے تھے نے بی بی سی ہندی کے خلاف کاروائی کی مانگ کی تھی۔ اس وفد میں کانگریس کے رکن اسمبلی امین پٹیل بھی شامل تھے

بی بی سی نے مذکورہ شبیہہ ہٹائی
اپنی غلطی کااحساس کرتے ہوئے اس میڈیاتنظیم نے غیر مشروط معافی نامہ جاری کیاہے۔ رضا اکیڈیمی کے جنرل سکریٹری سعید نوری او ربورڈ ممبرس کے نام جاری کردہ ایک مکتوب میں بی بی سی ہندی نے نیوز ایڈیٹر مکیش شرما نے لکھا کہ اس ویڈیو کو بدیل کردیاگیاہے۔

مذکورہ ایڈیٹر نے لکھا کہ ”ہمیں اس غلطی کا احساس ہے“۔ جیسے ہی مکتوب ملا بورڈ کے صدر نے کہاکہ معاملہ اب ختم ہوگیاہے کیونکہ میڈیا تنظیم نے اس شبیہہ کو ہٹادیاہے اور ایک معافی بھی مانگ لی ہے۔

واضح رہے کہ اس بورڈ کا قیام اشتعال انگیز اور توہین آمیز ویڈیو اور پوسٹوں کے خلاف قانونی کاروائی کے مقصد سے تشکیل دیاگیاہے