پی ائی ایل میں بہار چیف منسٹر کی حیثیت سے نتیش کمار کے دوبارہ تقرر کو چیالنج کیاگیاہے

,

   

دھرم شیلا نے اپنی پی ائی ایل میں یہ اشارہ دیاہے کہ نتیش کمار نے این ڈی اے چھوڑر اور بہار میں عظیم اتحاد کی مدد سے حکومت تشکیل دی ہے۔
پٹنہ۔ ایک پٹنہ نژاد سماجی جہدکار دھرم شیلادیوی او رسپریم کورٹ کے وکیل ورون سنہا نے ہائی کورٹ میں ایک مفادعامہ کی درخواست دائرکی اور نتیش کمار کی بہارچیف منسٹر کے عہدے پر دوبارہ برقراری کو چیالنج کیاہے۔۔

دھرم شیلا نے اپنی پی ائی ایل میں یہ اشارہ دیاہے کہ نتیش کمار نے این ڈی اے چھوڑر اور بہار میں عظیم اتحاد کی مدد سے حکومت تشکیل دی ہے۔دیوی نے کہاکہ ”نتیش کمار کا یہ عمل پارلیمانی جمہوریت اور ائین کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔

اسکے علاوہ یہ ائین کے بنیادی خصوصیات کی بھی خلاف ورزی ہے“۔انہوں نے کہاکہ”نتیش کمار نے چیف منسٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا‘ اور اکثریت طبقے کوچھور دیا اور حکومت کی تشکیل اقلیتی دھڑے کے ساتھ ملکر عمل میں لائی ہے۔

ارٹیکل163اور164کے تحت مذکورہ بہار گورنر اس پر اعتراض جتا سکتے تھے مگر انہوں نے ایسا نہیں کیاہے“۔انہوں نے مزیدکہاکہ مذکورہ الیکشن کمیشن آف انڈیانے یکم اکٹوبر2021کو عام انتخابات برائے بہار اسمبلی ایک اعلامیہ جاری کیاتھا۔

نتائج کے بعد مذکورہ اتحادی ساتھی برائے این ڈی اے کو عوام کی تائید حاصل ہوئی اور اس کے مطابق2025تک کے لئے حکومت کی تشکیل عمل میں ائی ہے“۔