پی مودی نے نئی پارلیمانیی عمارت کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

,

   

نئی دہلی۔وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کی رات زیر تعمیر پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیاہے۔ایک گھنٹہ سے زائد وقت تک وہ وہیں پر رکے اور پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیرات کے متعلق تمام معلومات حاصل کئے۔

مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کے ساتھ آزادنہ قلمدان کے وزیر ہردیب سنگھ پوری اور وزرات کے دیگر عہدیداروں نے نئی دہلی انڈیا گیٹ پر 4فبروری کے روز سنٹر ل ویسٹا ایونیو کی بھومی پوجا تقریب کی تھی۔

اس تقریب کے ساتھ سنٹرل ویسٹا ایونیو کی تعمیرنو اور ترقی کے کاموں کے شروعات عمل میں ائی تھی۔ ہاوزنگ او راربن امور کی وزرات کی جانب سے جاری کردہ ایک صحافتی بیان کے مطابق سنٹر ویسٹا ایونیو کی شروعات انڈیا گیٹ کے نارتھ ساوتھ بلاک سے ہوگی۔

اس میں راج گھاٹ اور اس سے متصل باغات اورنہریں‘ درختوں کی قطاریں‘ وجئے چوک اور انڈیا گیٹ پلازا شامل ہوگا جو 3کیلومیٹر تک پھیلا ہوا رہے گا۔ برطانوی دور حکومت کے دوران وائس رائے کے گھر سے یہ ایک عظیم جلوس کا راستہ کے طور پر درحقیقت بنایاگیاتھا۔

اس کو آزادی کے وقت ہندوستان کی عوام اور ان کی حکومت نے مختص کیاتھا۔ حکومت نے 10نومبر2020کو 608کروڑ کی لاگت سے اس ترقیاتی تجویز کو منظوری دی تھی۔