چارمینار کو بجلی ، زلزلہ سے محفوظ رکھنے اقدامات لائٹنگ کنڈکٹرس کی تنصیب کیلئے کھدوائی افواہیں پھیلانے کے خلاف انتباہ

   

حیدرآباد /18 فروری( سیاست نیوز ) مرکزی محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے شہر حیدرآباد کے تاج میں خوبصورت نگینہ کی حیثیت رکھنے والے 400 سالہ تاریخی چارمینار کو بجلی زلزلے اور دوسری قدرتی آفات سماوی سے محفوظ رکھنے کیلئے لائٹنگ کنڈکٹر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ یہ کنڈکٹر چارمینار پر حادثہ سے محفوظ رکھنے میں معاون و مددگار ثابت ہوگا ۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے ملک کے تمام تاریخی و ثقافتی یادگاروں کو محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حصہ کے طور پر چارمینار کے زیر زمین میں الکٹریکل کنڈکٹرس کیلئے کھدوائی کی جارہی ہے ۔ جس سے مقامی عوام میں سرنگ کھودنے کی افواہیں پھیل گئی ۔ ان افواہوں اور عوام میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کرنے کیلئے مرکزی محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے اس کی وضاحت کی گئی ہے۔ آرکیالوجیکل ڈپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ ایس اے سمپتھ نے بتایا کہ چارمینار کو بجلی زلزلے اور دوسری قدرتی آفات سماوی سے محفوظ رکھنے کیلئے چارمیناروں اور اس کی بنیادوں کو محفوظ رکھنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لائیٹنگ کنڈکٹرس کے قیام کیلئے کی جانے والی کھدوائی کے خلاف سوشیل میڈیا میں پھیلائی جانے والی جھوٹی افواہوں پر توجہ نہ دینے کا عوام کو مشورہ دیا ۔ صرف چارمینار کی حفاظت کیلئے یہ کھدوائی کی جارہی ہے ۔ کھدوائی کے تعلق سے گمراہ کن افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ ن