چارہ اسکام میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے لالو پرساد یادو کو دی ضمانت

,

   

مذکورہ عدالت نے انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ نہ تو اس کو ملک کو بغیر اجازت چھوڑ کر جاسکتے ہیں اور نہ ہی بیل کی مدد کے دوران اپنا پتہ او رموبائیل نمبر بدل سکتے ہیں


رانچی۔ مذکورہ جھارکھنڈ کی عدالت ہفتہ کے روز آر جے ڈی صدر لالو پرساد چارہ اسکام میں ضمانت دی ہے جس کے بعد جیل سے ان کی رہائی کا راستہ آسان ہوتا نظر آرہا ہے۔مذکورہ ضمانت کی پرساد کو منظوری جسٹس اپریش کمار سنگھ نے دی ہے۔

مذکورہ عدالت نے انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ نہ تو اس کو ملک کو بغیر اجازت چھوڑ کر جاسکتے ہیں اور نہ ہی بیل کی مدد کے دوران اپنا پتہ او رموبائیل نمبر بدل سکتے ہیں۔

چارہ اسکام کے دیگر تین معاملات میں لالو کو ضمانت حاصل کرنا درکار ہے اور جیل سے باہر آنے کے لئے 90کے دہے میں دومکا ٹریژری سے 3.13کروڑ روپئے غیر قانونی طریقے سے نکالنے سے متعلق معاملے میں فیصلے کا انتظار کررہے ہیں۔

مذکورہ آر جے ڈی کے معمر سربراہ کو ہوائی جہاز کے ذریعہ خراب صحت کے پیش نظر جنوری میں نئی دہلی کے اے ائی ائی ایم ایس میں منتقل کیاگیاتھا