چندی گڑھ میئر انتخابات۔ اے اے پی امیدوار کو سپریم کورٹ نے فتح قراردیا‘ بی جے پی کولگا جھٹکا

,

   

عدالت نے حکم دیا ہے جو 8ووٹ غلط بتائے گئے تھے انہیں درست قراردیتے ہوئے اے اے پی امیدوار کلدیپ کمار کے حق میں منظور کیاجائے۔


سپریم کورٹ نے 20فبروری منگل کے روز اپنے احکامات میں اے اے پی امیدوار کو چندی گڑھ میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدے کے لئے منتخب درست امیدوار قراردیا ہے۔

عدالت نے حکم دیا ہے جو 8ووٹ غلط بتائے گئے تھے انہیں درست قراردیتے ہوئے اے اے پی امیدوار کلدیپ کمار کے حق میں منظور کیاجائے۔بنچ نے کہاکہ ”پراسائڈنگ افیسر کے جانب سے سنائے گئے انتخابی نتائج کو کالعد م قراردیاجائے“۔

مزیدکہاکہ ”یہ واضح ہے کہ پرسائڈنگ افیسر نے جان بوجھ کر 8بیالٹ پیپرس کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے“۔


سپریم کورٹ کی بی جے پی لیڈر پر برہمی
سپریم کورٹ نے 30جنوری کے انتخابات کرانے میں کوتاہی‘غفلت اور ”غلط حرکت‘‘پر ریٹرنگ افیسر برائے انتخابات انل مسیح جو بی جے پی کے ایک لیڈر ہیں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا بھی حکم دیاہے۔

عدالت عظمی نے یہ واضح کیاکہ وہ سارے انتخابی عمل کو ختم نہیں کررہی ہے اور گنتی کے عمل میں ہونے والی غلط حرکتوں سے نمٹنے کے باوجود خود کو محدود نہیں کررہی ہے جس کے ذریعہ کمار کے حق میں ڈالے گئے 8ووٹوں کو کالعدم قراردے رہی ہے۔

جسٹس ڈی وائی چندرا چوڑ کی قیادت والی بنچ نے کہاکہ واضح ہے کہ مسیح نے جان بوجھ کر 8بیالٹ پیپرس کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔

بی جے پی نے اے اے پی اور کانگریس اتحاد کے امیدوارکو ریٹرنگ افیسر کی جانب سے 8ووٹوں کو غیر کارگرد قراردینے کے بعد شکست دیکر میئر انتخابات میں جیت حاصل کی تھی‘ اس کے بعد سے بیالٹ پیپرس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے بی جے پی کو الزامات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔

بی جے پی کے منوج سونکر نے کلدیب کمار کو شکست دیکر اپنے حریف کے 12کے مقابلے میں سولہا ووٹ حاصل کئے اور میئر کے عہدہ حاصل کرلیاتھا۔

بعد میں سونکر نے استعفیٰ دیدیا تھا وہیں اے اے پی کے تین کونسلر بی جے پی میں چلے گئے تھے۔