ڈاکٹرس کے معاملے پر دہلی کی نظر

,

   

سیاسی تشدد کو روکنے کے لئے مغربی بنگال حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے متعلق وزرات داخلہ نے رپورٹ مانگی ہے۔

نئی دہلی۔ مذکورہ مرکزی داخلی وزرات نے حکومت بنگال کو ایک اڈوائزری جاری کرتے ہوئے ”جلدی سے جلد“ ہڑتال کررہے ڈاکٹرس پر رپورٹ مانگی ہے‘ اورملک بھر میں طبی کام کرنے والوں کی حفاظت او رسکیورٹی پر تشویش کا اظہار بھی کیاہے۔

ہوم منسری کے ذریعہ نے اڈوائزری کے حوالے سے کہاکہ ”اس وزرات کو مغربی بنگال میں ڈاکٹرس کی جاری ہڑتال کہ پیش نظر ملک کے مختلف حصوں میں بے شمار ڈاکٹرس‘ طبی عملے کے طور پر کام کرنے والوں اور میڈیکل اسوسیشنوں کی جانب سے ان کی حفاظت اور سکیورٹی پر مشتمل نمائندگیاں موصول ہوئی ہیں“۔

امیت شاہ کی زیر قیادت مرکزی وزرات داخلہ کے ذرائع نے کہاکہ اس طرح کی اڈوائزری غیرمعمولی ہے۔

ریاست میں نظم ونسق کی حالت خرا ب ہونے پر وزرات کی جانب سے اس طرح کی اڈوائزری رونہ نہیں کی جاتی ہے مگر ایسا معاملات جس میں ڈاکٹرس ہڑتال پر ہیں بہت ہی کم نوٹ میں اس پر بات کی جاتی ہے۔

سیاسی تشدد کو روکنے کے لئے اور فساد کی وجوہات میں جانچ پر مغربی بنگال حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے متعلق وزرات داخلہ نے رپورٹ مانگی ہے۔

دواڈوائزریوں کے متعلق استفسار کے بعد چیف منسٹر مغربی بنگال نے کہاکہ یہ عام امور ہے‘ مرکز کی جانب سے ریاستی حکومت کی ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے مغربی بنگال کو بھیجے گئے اڈوائزری پر ردعمل پیش کرتے ہوئے بنرجی نے کہاکہ اس طرح کی نوٹ اترپردیش کونہیں بھیجی جاتی جہاں پر سلسلہ وار انکاونٹر ہورہے ہیں۔

سال2016-2019تک سیاسی جھگڑوں میں ہونے والی اموات کی بڑھتی تعداد پر بھی اڈوائزری میں اشارہ دیاگیاہے۔ ممتا نے کہاکہ معمول کے طور پر س کی اڈوائزری تمام ریاستوں کو بھیجی جاتی ہے۔

چیف منسٹر نے کہاکہ ”جمہوری نظام میں اس طرح کے احتجاج کی گنجاش ہے۔ ریاستی حکومت نے تعلیم‘ صحت‘ لاء اینڈ آرڈر اور عوام جیسے اہم معاملے کو حل کررہی ہے۔

مرکزکا کام سرحدی امور ہے جس پر وہ درست انداز میں کام نہیں کررہی ہے جس کی وجہہ سے غیرقانونی طریقے سے سرحدوں کے ذریعہ غیرملکی کی آمد کا سلسلہ ہنوز جاری ہے“۔

ممتا نے مزیدکہاکہ ”اڈوائزری جاری کرنے سے قبل مرکز سب سے پہلے صحیح انداز میں وہ کام کرے جو اس کی ذمہ داری ہے“۔ ممتا نے کہاکہ ”مغربی بنگال میں نظم ونسق کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

مرکز یوپی میں اڈوائزری بھیجے جہاں پر یوگی ادتیہ ناتھ کے چیف منسٹر بننے کے بعد سے بے شمار لوگوں کو انکاونٹر میں ماردیاگیاہے۔

مرکز کو گجرات میں اڈوائزری بھیجنا چاہئے‘ جہاں پر لوگوں کو پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرنے سے روکا جارہا ہے“