ڈبلیوایچ او نے کہا’اومیکران کا خطرہ ’بہت زیادہ‘ سنگین ہے

,

   

جنیوا۔نئی قسم اومیکران کے مجموعی خطرات سے متعلق ”بہت زیادہ“ کی برقراری پر مذکورہ عالمی ادارے صحت(ڈبلیو ایچ او) نے چہارشنبہ کے روز کہاکہ دنیابھر میں کویڈ19کے معاملات میں اضافہ بدستور جاری ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ہفتہ واری تفصیلات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ڈسمبر20-26کے ہفتہ میں عالمی سطح پر کویڈ 19کے نئے معاملات میں اس سے قبل کے ہفتہ کے مقابلے 11فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ڈبلیوایچ او نے یوکے اور امریکہ کی مثالیں اپنی تفصیلات میں پیش کرتے ہوئے کہاکہ ”مستقل شواہد دیکھاتے ہیں کہ اومیکران پر ڈیلٹا پر 2-3دنوں میں ہی دوگناہ کا اضافہ ہوا ہے اور کئی ممالک میں اضافی معاملات بھی دیکھنے کو ملے ہیں‘ بشمول وہ ممالک جہاں پرایس اے آر ایس سی او وی۔2اثر انداز رہا ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ساوتھ افریقہ میں تاہم معاملات میں اضافہ میں گروٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔مذکورہ ڈبلیوایچ او نے ماناہے کہ مدافعتی عمل اور اومیکران کی داخلی بڑھتی مدافعت دونوں کا مجموعہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”یوکے‘ ساوتھ افریقہ اور ڈنمارک کی ابتدائی تفصیلات اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ ڈیلٹا قسم کے مقابلے میں اومیکران سے متاثر ہونے والوں میں اسپتال میں داخل ہونے کا خطرہ گھٹا ہے“۔

اومیکران پہلی مرتبہ پچھلے ماہ ساوتھ افریقہ سے دستیاب ہوا ہے۔ ساوتھ افریقہ کی صحت منتظمین کے علاوہ دیگرممالک کے ماہرین صحت نے بھی کہا ہے کہ اومیکران تیزی کے ساتھ پھیلنے والی قسم ہے مگر معمولی معاملات نمودار ہورہے ہیں۔