ڈی ایم آر سی نے خواتین کوچوں میں مرد مسافروں کے داخلے کو روکنے کے لئے خصوصی مہم شروع کی

,

   

مذکورہ مہم مشترکہ طور پر دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی)‘ سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس(سی ائی ایس ایف) او رڈی ایم آر پی کی جانب سے اگلے دس دنوں تک نٹ ورکس کے تمام لائنس پر جاری رہے گی۔


نئی دہلی۔ ڈی ایم آر سی کے ایک اہلکار نے کہاکہ دہلی میٹرو نے جمعہ کے روز سے ایک خصوصی مہم کی شروعات کی ہے تاکہ خواتین کے لئے محفوظ کوچوں میں مرد مسافرین کے داخلے کو روکا جاسکے۔

مذکورہ اہلکار نے کہاکہ مذکورہ مہم مشترکہ طور پر دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی)‘ سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس(سی ائی ایس ایف) او رڈی ایم آر پی کی جانب سے شام 6بجے سے 10بجے تک اگلے دس دنوں کے لئے 10ستمبر تک اس نٹ ورک کے تمام لائنس پر جاری رہے گی“۔

اس اہلکار نے کہاکہ ”اس نوٹ پر مہم کے اختتام پذیرہونے کے بعد بھی نٹ ورک پر شدت کے ساتھ اچانک جانچ کو جاری رکھنے کامنصوبہ رکھتے ہیں کیونکہ خاتون مسافرین کی حفاظت ہماری سب سے بڑی ترجیح ہے“۔

انہوں نے کہاکہ ’حاصل شدہ نتائج کی بنیاد پر پہلے 10دنوں کے بعد اس مہم کو مزیدبڑھایاجاسکتا ہے۔ موجودہ دفعات کے مطابق مجرموں کے خلاف ضروری تعزیری کاروائی کی جائے گی“۔

حال ہی میں ایک مختصر ویڈیو ایکس پر معروف فیس بک پیج گھر کے کیلیش نے شیئر کرتے ہوئے حیران کردینے والا انکشاف کیاتھا‘ جس میں ایک مرد اپنی خاتون ساتھی کے ساتھ خواتین کے کوچ میں داخل ہوتا دیکھائی دے رہا ہے۔

میٹر و حکام کے قائم کردہ اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ شخص ڈھٹائی سے یہ کہتا ہے کہ اس کی منشاء کسی کو تکلیف پہنچانے کی نہیں ہے۔

ایک خاتون کے ساتھ گرما گرم بحث بھی اس شخص کی ہوجاتی ہے جو ریلوے کے ضوابط کو نظر انداز کرنے پر اس شخص سے سوال کرتی ہے۔

صورتحال اس وقت خراب ہوجاتی ہے جب مرد کے ساتھ دیکھائی دینے والی اس کی خاتون ساتھی ویڈیو کے مطابق اعتراض کرنے والی خاتون سے الجھ جاتی او راس سے ہاتھا پائی کرنے پر آمادہ ہوجاتی ہے۔