کابل مسجد میں دھماکہ کم ازکم 10لوگوں کی موت

,

   

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اب تک کسی نے بھی اس دھمکے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔
کابل۔ ذرائع ابلاغ کی جانکاریوں کے مطابق جمعہ کے روز ایک طاقتور بم دھماکے کے ذریعہ ایک مسجد کو نشانہ بنایاگیا ہے جس میں کم ازکم دس لوگوں کی موت ہوئی ہے اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں‘ سکیورٹی عہدیداروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

ٹولو نیوز کی خبر ہے کہ کابل کے درالامان علاقے میں یہ دھماکہ پیش آیاہے‘ حالیہ دنوں میں اس طرح کے حملے ملک بھر میں پیش ائے ہیں۔ داخلی منسٹر ی کے ایک ترجمان عبدالنافع نے کہاکہ کم از کم دس لوگوں کی ہلاکت ہوئی ہے اور اس دھماکے میں 20دیگر زخمی ہوئے ہیں۔بتایاجارہا ہے کہ مرنے والوں میں مصلیان مسجد ہیں

اس سے قبل سکیورٹی محکمے کے مذکورہ ترجمان خالد زردان نے کہاتھا کہ کم ازکم پانچ لوگوں کی موت ہوئی ہے او را س دھماکے میں 20سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اب تک کسی نے بھی اس دھمکے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔دریں اثناء جمعرات کے رو ز دوہر دھماکے میں جو مزار شریف میں پیش آیاتھا اموات کی تعداد 11تک پہنچ گئی ہے۔

محمد آصف وزیری ترجمان بالکھ پولیس کمانڈ نے کہاکہ دونوں دھماکے ایک چھوٹی بس میں رکھے گئے دھماکواشیاء سے پیش ائے ہیں۔

و زیری نے کہاکہ ”اس کیس کے حملوں اوروں کو بہت جلد م گرفتار کرلیں گے او رانہیں انصاف تک لائیں گے“۔