کابل میں دھماکہ او رملٹری اسپتال میں فائرینگ سے 19لوگوں کی موت

,

   

نئی دہلی۔ الجزیرہ کی خبر ہے کہ درالحکومت کابل میں افغانستان کے بڑے ملٹری اسپتال میں دو بم دھماکوں اور اس کے بعد فائرینگ میں کم ازکم19لوگوں کی موت اور43زخمی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین اور حکومت کے ایک ترجمان کے بموجب فائرینگ کی آوازیں افغان درالحکومت میں سردار محمد داؤد حان ملٹری اسپتال کے قریب تک سنائی دے رہی تھیں۔

اسلامی امارات کے نائب ترجمان بلال کریمی نے رپورٹرس کوبتایاکہ کابل کے دسویں ضلع میں 400بیڈ کے اسپتال کے باب الدخلہ پرکم ازکم دو دھماکے وئے ہیں۔ عینی شاہدین نے الجزیرہ کو بتایا کہ وہ ایک کار بم تھا۔

مرکزی کابل کے سابق سفارتی زون وزیراکبرخان علاقے میں دھماکے کے بعد دھواں اورگردو غبار پرمشتمل تصویریں مقامی لوگوں نے شیئر کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سردار محمد داؤ د خان اسپتال کے قریب میں پہلا دھماکہ پیش آیا۔

جبکہ دوسرا دھماکہ مذکورہ اسپتال کے قریب میں ہوا ہے۔

ٹولو نیوز کی خبر ہے کہ دھماکے کے علاقے سے فائرینگ کی آوازیں بھی سنائی دی ہیں۔ داخلی وزرات کے ترجمان سعید کوہستی نے کہاکہ اسپتال کے باب الدخلہ پر ایک دھماکہ پیش آیاہے۔

کوہستی کے بموجب اموات کی وجہہ دھمکا تھا مگر صحیح تفصیلات معلوم نہیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حفاظتی دستے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹولو نیوز کے بموجب علاقے سے زخمیو ں کو اسپتال لے جانے کا کام ایمبولسیں کررہی ہیں۔