کارڈیا لوجی سوسائیٹی کا ورلڈ ہارٹ ڈے کے موقع پر ٹال فری نمبر

   

حیدرآباد 29 ستمبر ( سیاست نیوز) کارڈیالوجی سوسائیٹی آف انڈیا کی جانب سے ورلڈ ہارٹ ڈے کے سلسلہ میں ایک ٹال فری نمبر اور ایک ویب سائیٹ شروع کی گئی ہے جس سے امراض قلب کے مریض یا ان کے رشتہ دار استفادہ کرتے ہوئے کسی بھی کارڈیالوجی ایمرجنسی میں رہنمائی کیلئے ڈاکٹرس سے بات کرسکتے ہیں۔ ورلڈ ہارٹ ڈے 29 ستمبر کو منعقد ہوا ۔ ایک پریس کانفرنس میں یہ بتاتے ہوئے کارڈیالوجی سوسائیٹی آف انڈیا تلنگانہ چیاپٹر کے صدر ڈاکٹر کے نرسا راجو اور نائب صدر ڈاکٹر وی مہیش راو و دوسروں نے بتایا کہ ورلڈ ہارٹ ڈے کے موقع پر عوام کو باشعور بنانے کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔ اس سلسلہ میں ایک ویب سائیٹ

www.t-sci.org

کا آغاز کیا گیا ہے اور ٹال فری نمبر 18005993098 بھی دیا گیا ہے ۔ اس سے امراض قلب کے مریض اور ان کے رشتہ دار استفادہ کرسکتے ہیں۔