کالج ہاسٹل میں موبائل پر پابندی ہائی کورٹ نے ختم کردی

   

کوچی۔20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دوررس اثرات کے حامل فیصلے میں کیرالا ہائی کورٹ نے ایک طالبہ دوبارہ داخلہ دینے کی ہدایت دی ہے جسے کالج ہاسٹل سے محض اس لیے خارج کردیا گیا تھا کہ اس نے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی خلاف ورزی کی تھی۔ عدالت نے نشاندہی کی کہ انٹرنٹ تک رسائی کا حق دستور کے تحت حق تعلیم اور حق رازداری کا حصہ ہے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ ڈسپلین کا مطلب یہ نہیں ہونا چاہئے کہ اسٹوڈنٹس کو نالج حاصل کرنے کے وسائل سے زبردستی محروم کیا جائے۔