کانگریس لیڈر کا بیان”شیو سینا سے اتحاد کی وجہہ مسلمانو ں بی جے پی کو باہر کا راستہ دیکھانا چاہتے تھے“۔

,

   

اورنگ آباد۔مہارشٹرا چیف منسٹر اور سینئر کانگریس لیڈر اشوک چوہان کا ایک ویڈیو جس میں مبینہ طور وہ کہہ رہے ہیں کہ ”مسلم کمیونٹی“ کے ”دباؤ“ میں ان کی پارٹی نے شیو سینا کی زیرقیادت حکومت میں شمولیت اختیار کی ہے تاکہ بی جے پو اقتدار میں روکا جاسکے‘ مذکورہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیرل بھی ہورہا ہے۔

حالیہ دنوں میں ریاست کے مرہٹواڑہ علاقے کے ناندیڑھ میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف ریالی سے خطاب کے دوران پی ڈبلیو ڈی منسٹر نے یہ تبصرہ کیا ہے۔

تاہم چوہان نے منگل کے روز کہاکہ انہوں نے اپنی تقریر میں خاص طور پر مسلمانوں کا ذکر نہیں کیاہے۔چوہان نے کہاکہ ”ہمارے پاس ریاست میں اتحادی حکومت ہے۔

کانگریس نے فیصلہ کیاہے کہ ریاست میں پچھلے پانچ سالوں میں ہوئے نقصانات(جب بی جے پی اقتدار میں رہی) سے بچنے کے لئے حکومت میں شامل ہوجائے۔

ہمارے مسلم بھائیوں نے بھی زوردیا کہ وہ سب سے بڑے دشمن بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لئے حکومت میں شامل ہوجائیں“۔

اتوار کے شام کو چوہان ناندیڑھ میں وہاں پر راست پہنچے جہاں سی اے اے‘ این آرسی کے خلاف احتجاجی دھرنا چل رہا تھا۔ چوہان نے کہاکہ ریاستی اسمبلی میں بھی شہریت کے مسلئے میں نے اٹھایاتھا اور حکومت پر زوردیا کہ وہ بغیر کسی تبادلہ خیال کے لئے سی اے اے‘ این آرسی کو نافذ نہ کرے۔

انہوں نے کہاکہ ”کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں سونیاگاندھی نے سی اے اے‘ این آرسی کے خلاف تحریک شروع کرنے کا استفسار کیاتھا۔

نہ صرف کانگریس بلکہ دیگر پارٹیاں او رعوام جس کو ائین پر یقین ہے وہ سی اے اے کے خلاف ہیں کیونکہ یہ ائین کی روح کے خلاف ہے“۔

ابتداء میں مسلمانوں کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے چوہان نے کہاکہ”ہم آپ کے جذبات کو سمجھتے ہیں۔ ہم ملک کی سماجی تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔

آپ کو ناندیڑھ اور دیگر علاقوں میں مخالف کانگریس دھوکہ میں پھنسے سے قبل سونچنا چاہئے“۔بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چوہان نے کہاکہ ”جب سے پارلیمنٹ میں ان کے پاس اعدادی طاقت ہے۔

وہ اپنی خواہش کے مطابق قوانین لارہے ہیں۔

تاہم انہیں ان قوانین کو نافذ کرنے کے لئے ریاستی مشنری کی ضرورت ہے۔ مہارشٹرا میں ہم اس غیر ائینی سی اے اے کو نافذ کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے۔