کانگریس کی وجہہ سے مودی مزید طاقتو رہوجائیں گے۔ ممتا بنرجی

,

   

ممتا بنرجی نے کہاکہ ملک متاثر ہورہا ہے کیونکہ کانگریس فیصلے نہیں لے رہی ہے
پناجی۔ترنمول کانگریس(ٹی ایم سی) سربراہ ممتا بنرجی نے ہفتہ کے روز کہاکہ اگر کانگریس پارٹی سیاست سنجیدہ نہیں ہوتی ہے تو وزیراعظم نریندرمودی مزیدطاقتور ہوجائیں گے اور قدیم سیاسی پارٹی کو فیصلے نہ لینے کا مورد الزام بھی ٹہرایاہے۔

بظاہر طور پر بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کونشانہ بناتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ دہلی کی ’دادا گیری‘ کا خاتمہ ہوچکا ہے۔]

ساحلی ریاست میں اپنے تین روز کے دورے کے آخری دن میڈیا کے نمائندوں سے پناجی میں خطاب کرتے ہوئے جہاں پر اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں بنرجی نے یہ بھی کہاکہ کانگریس کے فیصلے نہیں لینے کی وجہہ سے ملک کونقصان ہورہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”میں ابھی سب کچھ نہیں کہہ سکتی کیونکہ وہ سیاست میں سنجیدہ نہیں ہیں۔

مودی جی کانگریس کی وجہہ سے مزیدطاقتور ہورہے ہیں۔ اگر کوئی ایک فیصلہ نہیں لے رہاہے تو کیوں ملک اسکا خمیازہ بھگتے؟“۔

انہو ں نے کہاکہ ”وہ (کانگریس) کو (ماضی میں) موقع ملا۔ بی جے پی کے خلاف لڑائی کے بجائے انہوں نے ریاست میں میرے خلاف مقابلہ کیاتھا۔

تم نہیں سمجھتے‘ جب وہ میرے حلاف مقابلہ کررہے تھے‘ جب میرے وہ میری سیاسی پارٹی بنگال میں وہ مقابلہ کررہی ہے“۔

بنرجی نے کہاکہ ٹی ایم سی کا یقین انتخابات میں علاقائی پارٹیوں کے لئے سیٹیوں کے تقسیم پر ہے۔ ٹی ایم سی نے گوا کے مجوزہ انتخابات میں 40سیٹوں پر مقابلہ کا اعلان کیاہے