کانگریس کی چار ریاستوں کیلئے اسٹریٹجک میٹنگ

   

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات 2024 کے پیش نظر کانگریس کی مرکزی قیادت نے منگل کو بہار، جموں و کشمیر، لداخ اور پنجاب کانگریس کے لیڈروں کے ساتھ الگ الگ اسٹریٹجک میٹنگیں کیں جس میں ریاستی تنظیموں کی انتخابی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ان چار ریاستوں سے متعلق یہ اہم اسٹریٹجک میٹنگیں یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئیں جس میں صدر کانگریس ملکارجن کھرگے ، سابق صدر راہول گاندھی، کے سی وینو گوپال اوردیگر قائدین شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق کانگریس ہائی کمان پارٹی کے 138ویں یوم تاسیس کے موقع پر ناگپور میں منعقد ہونے والی اہم کانفرنس سے پہلے ریاستوں کے اعلیٰ لیڈروں کے ساتھ کچھ عرصے سے مسلسل میٹنگیں کر رہی ہے ۔