کرناٹک۔ بی جے پی نے پارٹی ورکر کے قتل کے بعد کہاکہ ”طالبانیت“ کی شروعات ہوگئی ہے۔

,

   

کتیل نے کہاکہ ”اگر کانگریس اس کوسمجھتی ہے تو یہ بہتر ہوگا۔ میں نے پولیس افسران کو بتایا ہے۔ ایسے واقعات کے رونما ہونے پر آپ کو خاموش نہیں رہنا چاہئے۔ تمہیں ان تمام لوگوں کو گرفتار کرنا ہوگا جو اس طرح کے واقعات کے پیچھے ہیں“۔


بنگلورو۔کرناٹک بی جے پی کے صدر نالن کمار کتیل نے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت کے بعد ”طالبانیت“ کی شروعات اور جو لوگ ”ملک دشمن سرگرمیوں“ میں ملوث ہیں ان کے ”اوپر آنے“ تاکہ امن کو تباہ کرنے کا الزام لگایاہے۔

دکشانا کنڈا سے لوک سبھا رکن نے کرشنا اپا نامی بی جے پی کے ایک کارکن جس کو مبینہ قتل کردیاگیاہے کہ گھر والوں سے ملاقات کی‘ وہیں اس حملے میں اتوار کے روز اپنے گھر کے باہر پٹاخے جلانے کی مخالفت کرنے پر بنگلورو مضافاتی ضلع ہوسکوٹے میں پیش ائے حملے میں متوفی کی بیوی او ربیٹا شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک فرد کو گرفتار کرلیاگیا ہے حملے میں ملوث دیگر کی تلاش جاری ہے۔

ملاقات کے بعد رپورٹرس کو کتیل نے بتایاکہ ”طالبانیت کی شروعات ہوگئی ہے۔ جو لوگ مخالف قوم سرگرمیوں میں ملوث ہیں وہ اٹھ رہے ہیں اور امن وہم آہنگی کو تباہ کررہے ہیں۔

ایسا اس لئے ہورہا ہے کیونکہ کانگریس ایسی لوگوں کی پشت پناہی کررہی ہے اور انہیں بڑھاوا دے رہی ہے۔ لہذا ہم کانگریس سے اس سے بہتر کی کچھ توقع نہیں کرسکتے ہیں“۔

واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایاکہ ایک ”چھوٹا بہار“ کرناٹک کو بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ کتیل نے کہاکہ ”ریاست میں نفرت کی سیاست کا بول بالا ہے۔ ا س سے یہ پیغام جاتا ہے کہ اگر یہ حکومت رہے گی تو ریاست کا کیابنے گا۔یہ اس بات کی نشانی ہے کہ یہاں جنگل راج قائم ہوگا“۔انہوں نے کہاکہ ”ہم (بی جے پی) اس کی سخت مذمت کرتے ہیں اوراس کا سامنا کریں گے۔

ہمارے کارکنوں کو ڈرنے یا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم اس کاسامنا کریں گے اوراسسے مقابلہ کریں گے اورا سکا منھ توڑ جواب دیں گے۔ ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے“۔کتیل نے کہاکہ ”اگر کانگریس اس کوسمجھتی ہے تو یہ بہتر ہوگا۔ میں نے پولیس افسران کو بتایا ہے۔

ایسے واقعات کے رونما ہونے پر آپ کو خاموش نہیں رہنا چاہئے۔ تمہیں ان تمام لوگوں کو گرفتار کرنا ہوگا جو اس طرح کے واقعات کے پیچھے ہیں“۔

کرناٹک اسمبلی انتخابات میں 135سیٹوں پر جیت کے ساتھ کانگریس نے 224سیٹوں کی اسمبلی سے بی جے پی کو بیدخل کردیاہے۔ بی جے پی محض66سیٹوں جبکہ جنتادل (سکیولر) جس کی قیادت سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوی گوڑا کررہے ہیں نے 19سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔