کرناٹک۔ ہندو تنظیموں کی جانب سے ’اذان‘ کے خلاف مہم کی شروعات

,

   

بنگلورو۔ کرناٹک میں ہندو تنظیموں نے ہفتہ کے روز سے ریاست بھر میں ”اذان‘ کے خلاف گھر گھر جاکر ایک مہم شروع کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ اس مہم کی شروعات بنگلورو کے محلے راجاجی نگر میں شیوان ہالی سرکر سے شروع کی جائے گی۔

سری رام سینا کی جانب سے اس مہم کااعلان کیاگیاہے او ررشی کمارا سوامی جی برائے کالی مٹھ ا س مہم کی شروعات کریں گے۔

مذکورہ ہندو جہدکاروں کی جانب سے گھر گھر جاکریہ لوگوں میں شعور بیدار کیاجائے گاکہ لوگ کس طرے مسجد میں ’اذان‘ کے لئے لاؤڈ اسپیکرس کا استعمال کرتے ہوئے عدالت کے گائیڈ لائنس کی خلا ف ور زی کررہے ہیں اور کس طرح وہ اس کے خلاف آوازاٹھائیں۔مذکورہ ہندو تنظیموں نے 9مئی تک مساجد سے لاؤڈ اسپیکرس کوخالی کرانے کا وقت دیاہے۔

اگر وہ ناکام ہوتے ہیں تو ہندو تنظیموں کی جانب سے ریاست کے تمام منادر میں لاؤڈ اسپیکرس کے ذریعہ پیر سے صبح5بجے ’اوم کار‘ اور ’سری رام جیا رام منترا‘ اور ’ہنومان چالیسا‘ بجانے کا منصوبہ کیاہے۔سری رام سینا کے بانی پرمود موتھالک نے اہم مذہبی سربراہان اور ہندو پجاریوں سے اپنے اس کام کی حمایت کرنے کے لئے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے تمام مندروں میں مائیکس لگانے کی بھی مانگ کی ہے۔اس تنظیم کے ذریعہ میمورنڈمس تمام ضلع کمشنران دفتر میں ریاست کے داخل کئے گئے ہیں کہ تمام مساجد سے مائیکس نکالیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ا س موضوع پر نوٹس جاری کریں اور اب بھی سورہے ہیں۔سینا نے کہاکہ 9مئی کی ریاست بھر میں مہم سے بحران کی صورتحال پیدا ہونے سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔

مزارئی محکمہ کو ان کے دائرے اختیار میں آنے والے منادر میں لاؤڈ اسپیکرس فراہم کرنے کے لئے درخواستیں دی جاچکی ہیں۔ کسی قسم کی بھی غفلت نہیں برتے ہوئے محکمہ پولیس نے سخت چوکسی اختیار کرلی ہے۔