کرناٹک انسپکٹر پر مہارشٹرا میں گانجہ مافیا کا حملہ‘ بنگلو رو ائرلفٹ کے ذریعہ لایاگیا

,

   

بنگلورو۔ کرناٹک پولیس نے سرکل پولیس انسپکٹر(سی پی ائی) سری مانتھ ایلال کو پیرکے روز ائیر لفٹ کے ذریعہ بنگلورو منی پال اسپتال لایاگیاہے۔

مہارشٹرا میں گانجہ کی پیدا کرنے والے 40لوگوں کی گینگ بے رحمی کے ساتھ اس سری مانتھ پر حملہ کیاتھا اور کلبرگی میں یونائٹیڈ اسپتال میں زیرعلاج تھے۔انسپکٹر سری مانتھ کی صحت میں خرابی کے بعد ائیرایمبولانس کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔

مذکورہ ائیرایمبولنس کیرالا کے کوچی سے کلبرگی پہنچی تھی۔

مذکورہ واقعہ 23ّستمبر کے روز مہارشٹرا کے حدود میں عمر گاہ تعلقہ کے مانتھالا پولیس اسٹیشن میں آنے والے تاروری گاؤں میں پیش آیاتھا۔گانجہ فروخت کرنے کے الزام میں پولیس نے کلبرگی سے نوین اور بسوا کلیان تعلقہ کے بھوساگا سے سنتوش کو گرفتار کرلیاگیاہے۔

انہیں ملی جانکاری کے مطابق کمال پور سی پی ائی سری مانتھ اور ان کی 10رکنی پولیس ٹیم نے کلبرگی سے 80کیلومیٹر فاصلے پر کرناٹک کی سرحد سے متصل مہارشٹرا کھیتوں میں چھاپہ مارا۔اچانک 40افراد پر مشتمل ایک گینگ لاٹھیاں اور پتھر وں سے پولیس پر حملہ کردیا۔

اس حملے میں سری مانتھ شدید زخمی ہوگئے۔ حالانکہ سری مانتھ نے ہوا میں فائرینگ کی کوشش کی تھی‘ مگر حملہ آوروں نے انہیں اپنے قابو میں کرلیاتھا۔

انہیں چہرے‘ سینے اور پیٹھ پر گہرے زخم ائے تھے۔ ان کی حالات نہایت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔