کرناٹک بی جے پی منسٹر’ہماری عورتو اور گائیوں کو نشانہ بنایاگیاہے خاموش نہیں بیٹھیں گے“۔

,

   

کرناٹک منسٹر ایشوراپا نے کہاکہ ”اگر ہم مشکل میں ہیں اور ہمیں بھگوان برہما بھی مشورہ دیں تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے“۔
بنگلورو۔کرناٹک کے دیہی ترقی اورپنجایت راج وزیر کے ایشوراپا نے پیر کے روز کہاکہ”اگر ہماری عورتوں کی عصمت ریزی کردی جاتی تو کیا ہمیں خاموش رہنا ہوگا؟ہماری گائیوں کی چوری اور قتل کیاجاتا ہے اور ہمارے نوجوانوں کے ساتھ مارپیٹ اورقتل وغارت گری کی جاتی ہے تو کیاہمیں خاموش بیٹھے رہنا ہوگا؟“۔

ایشوراپا نے کہاکہ ”بی جے پی کے نمائندے گرام پنچایت سطح سے وزیراعظم کے دفتر تک یہاں پر موجود ہیں۔ ہمارے ساتھ جو بھی ہوجائے ہمار ے خاموش رہنے کے دن اب گئے۔ اگرکوئی مارا جاتا ہے تو بھی ہمارا خامو ش رہنا اب ممکن نہیں ہے“۔ شیوموگا میں اتوار کے روز پارٹی ورکرس کے ایک”کسی کے کاروبار میں مذاخلت کی ہم زحمت نہیں کریں گے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”اگر ہم مشکل میں ہیں اور ہمیں بھگوان برہما بھی مشورہ دیں تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے“۔

انہوں نے کہاکہ ”اس سے قبل آر ایس ایس اور بی جے پی کے اعلی قائدین نے اگر بی جے پی پارٹی ورکرس کو نشانہ بنایاجاتا ہے تب بھی ہمیں ردعمل نہ دینے اورخاموش رہنے کا استفسار کرتے رہے ہیں۔

انہو ں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ ”کوئی ہندوستانی سپاہی ماراتا ہے تو کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا تھا مگر اب یہ حکم دیاگیاہے کہ ہمارے سپاہیوں کو ہلاک کرنے والوں کو دس گنازیادہ نقصان پہنچانا ہے“۔

ایشوراپا نے مناسب انداز میں جوابی کاروائی کے پارٹی ورکرس کو ایک واضح اشارہ دیاہے۔ اپنے تمام بیانات کی انہوں نے مدافعت کی او رکہاکہ وہ اپنے ماضی میں دئے گئے تمام بیانات کے لئے سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے انتباہ کے انداز میں کہاکہ ”اُن بیانات میں کیا غلط ہے۔

اگر ہماری عورتوں‘ گائیں‘ اورپارٹی ورکرس پر حملے کئے جاتے ہی ں اور انہیں نشانہ بنایاجاتا ہے تو ہم خاموش نہیں رہ سکتے ہیں۔ ایسا کرناکوئی غلط بات نہیں ہے“۔