کرناٹک وزیر نے کہاکہ بقر عید کے موقع پر مویشیوں کی قربانی نہ کریں۔

,

   

وزیر نے اس بات پر بھی زوردیا کہ کرناٹک میں گائے کے ذبیحہ پر پابندی کا قانون پہلی ہی نافذ ہے۔
بنگلورو۔کرناٹک میویشی پالنے والے محکمے کے وزیر پربھو بی چوہان نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بقر عید کے موقع پر میویشیوں کی قربانی نہ دیں وہیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت انتباہ بھی دیاہے۔وزیر نے اس بات پر بھی زوردیا کہ کرناٹک میں گائے کے ذبیحہ پر پابندی کا قانون پہلی ہی نافذ ہے۔

انہوں نے محکمہ انیمل ہسبڈری اور محکمہ پولیس کے افسران کوہدایت دی کہ وہ ریاست سے باہر گائے اور بیف کی غیر قانونی منتقلی پر نظر رکھیں اور گائے ذبیحہ کو روکنے کے لئے سرگرم رہیں۔

چوہان نے کہاکہ عام طور پر بقرعید کے دوران جو قربانی پر مشتمل ایک روایتی عید ہے جس میں میویشے جیسے گائے‘ بیل‘ بچھڑا اور اونٹوں کی قربانی دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ پولیس اور ضلع کمشنران کو پہلے ہی جانکاری دی گئی ہے کہ کسی بھی وجہہ سے گائے کاذبیحہ نہیں ہوگاکیونکہ گائے ذبیحہ ریاست میں ممنوع ہے اور اس پر ریاست میں سختی کیساتھ نفاذ ہے۔

چوہان نے کہاکہ ”محکمہ انیمل ہسبنڈری کے عہدیداران او رمحکمہ پولیس کے اہلکار وں کو ریاست کے تمام سرحدی علاقوں میں چوکس رہنا چاہئے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ گائے ذبیحہ کی ممانعت کی خلاف ورزی نہ ہو اور اگر گائے ذبح کی جاتی ہے تو مقامی پولیس اسٹیشن میں فوری طور پر ایف ائی آر درج کی جائے گی اورمجرموں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی“۔

وزیر پربھو چوہان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گائے ذبیحہ کی روک تھام اور تحفظ ایکٹ2020سے آگاہ رہیں‘ گائے کے ذبیحہ کے لئے مویشے فروخت کرنے خریداروں کے خلاف مقدمات درج کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

انہو ں نے متنبہ کیاکہ محکمہ انیمل ہسبنڈری کے عہدیدارو کو ضلع وار ذمہ داری دی گئی ہے اور اگر ان کے علاقوں میں کوئی گائے ذبیحہ ہوتا ہے تو ایسے عہدیدارو ں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

بروہات بنگلورو مہانگر پالیکازون اور شہری ضلع کے تعلقوں میں ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے تاکہ ضلع بنگلورو شہر میں بقر عید کے موقع پر گائے ذبیحہ اورکسی بھی مویشے(بشمول گائے‘ گائے‘ بیل‘ بچھڑا‘ پاڑا‘ اونٹ اور تیرہ سالہ بیل) کے ذبیحہ پر ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے گی‘ منسٹر پربھو چوہان نے اس ضمن میں تادیبی کاروائی کا انتباہ دیاہے۔

عیدالاضحی 10جون کو مقرر ہے۔ عیدالاضحی کے موقع پرچوپائیوں کی قربانی دی جاتی ہے۔ قربانی کے بعد ذبح کئے گئے جانوروں کا گوشت رشتہ داروں‘ دوست احباب‘ غرباء اورمساکین میں تقسیم کیاجاتا ہے۔