کرونا وائرس‘ این سی آر میں چار نئے معاملات درج‘ تمام کی بیرونی ممالک سے واپس لوٹنے والے

,

   

ایک 22سالہ عورت لندن سے ائی ہے جبکہ ایک اور38سالہ عورت سعودی کے سفر سے واپس لوٹی جس کا سی ا و وی ائی ڈی۔19کی دہلی میں جانچ مثبت پائی گئی

نئی دہلی۔دہلی این سی آر میں کرونا وائرس کے چار نئے معاملات مثبت پائے گئے ہیں‘ راجدھانی میں دو جبکہ نوائیڈا اور گرگاؤں میں ایک ایک معاملہ درج کیاگیاہے۔

ایک 22سالہ عورت لندن سے ائی ہے جبکہ ایک اور38سالہ عورت سعودی کے سفر سے واپس لوٹی جس کا سی ا و وی ائی ڈی۔19کی دہلی میں جانچ مثبت پائی گئی۔

دونوں مریضو ں کو علاج کے لئے صفدر جنگ اسپتال میں داخل کردیاگیا ہے۔

لندن سے آنے والی خاتون نارتھ دہلی میں جبکہ دیگر ایسٹ دہلی کی ساکن بتائی جارہی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے دونوں مریضوں کو پکڑنے کے لئے پہل شروع کردی گئی ہے۔

وہیں 22سالہ مریض کے رابطے میں 33لوگوں کے آنے کی جانکاری ملی ہے‘ اور دیگر کے رابطے میں اب تک100لوگوں کے آنے کی اطلاعات ہیں۔ آج کی تاریخ تج سی اوویائیڈی۔

19سے متاثرہ ممالک سے آنے والے 191653لوگوں کی دہلی ائیر پورٹ پر اسکریننگ کی گئی ہے اور انہیں نگرانی میں رکھا گیاہے۔

چہارشنبہ کے ایک روز میں جملہ 5323مسافرین کی اسکریننگ کی گئی ہے۔

مسافرین کی اسکریننگ کے لئے دہلی ائیرپورٹ پر میڈیکل ٹیموں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ چہارشنبہ کی رات کو لوک نائک اسپتال میں 11مشتبہ لوگوں کو داخل کیاگیاہے۔

ایک مشتبہ کو جی ٹی بی اسپتال میں داخل کیاگیاہے۔

محکمہ صحت ہریانہ کے عہدیداروں نے کہاکہ ایک گرگاؤں کے رہائشی کو 9مارچ کے بعد سے صفدر جنگ اسپتال میں داخل کیاگیاہے‘ جس کو جانچ میں چہارشنبہ کے روزمثبت پایاگیاہے۔

مذکورہ محکمہ کے عہدیداروں کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ”صفدر جنگ اسپتال میں اس کا نمونا حاصل کیاگیا۔ اس کی رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔

ان کی عمر44سال ہے اور گرگاؤں کے ایک رہائشی ہیں۔

پروٹوکال کے مطابق تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔لیب سے صداقت کے لئے اٹھ نمونے حاصل کئے گئے ہیں“۔ عہدیداروں نے کہاکہ کہ وہ شخص جو سیکٹر50میں رکاہوا ہے‘ کی واپسی لندن سے 7مارچ کے روز ہوئی تھی فی الحال وائرل کے اثرات نمودار ہوئے ہیں۔

حالانکہ ابتداء میں وہ گھر میں تھا‘ اور اپنی جانچ کرانے کے لئے وہ آر ایم ایل اسپتال دہلی خود گیاتھا‘ جہاں سے اس کو صفدر جنگ اسپتال منتقل کردیاگیا“۔

ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت اور فیملی راجیو اروڑاجو ایک سی او وی ائی ڈی۔19کے لئے ہریانہ میں نوڈل افیسر بھی ہیں نے کہاکہ ابتدائی رپورٹ میں دوسرے فرد نے کہاکہ اس کو

سی او وی ائی ڈی19کا شکار کہاگیا ہے مگر قومی ادارے برائے ویرولوجی(این ائی وی) پونے سے اس کی تصدیق ہونی باقی ہے۔

نوائیڈ ا میں ایک 29سالہ شخص کی جانچ مثبت پائی گئی ہے۔

ایک ہفتہ قبل وہ اور اس کی بیوی انڈونیشیاء سے واپس لوٹے تھے۔ مذکورہ مریض کو سرکاری ادارے برائے میڈیکل سائنس میں داخل کیاگیاتھا اور اس کی چار دنوں تک نگرانی کی گئی۔

عہدیدار نے کہاکہ اس کی بیوی کے رپورٹس کا انتظار کیاجارہا ہے۔ وہ نوائیڈ ا کی ایک معروف ایم این سی میں کام کرتا ہے اور سیکٹر41کے ساکن ہے۔

عہدیدار نے کہاکہ کیونکہ مذکورہ شخص چار دنوں تک تنہائی میں رہا ہے کہ وہ ضلع کے دیگر معاملات کے مقابلے میں بہت ہی کم لوگوں کے رابطے میں آیا ہے۔

گوتم بدھ نگر کے سی ایم او ڈاکٹر انوارگ بھارگاؤ نے کہاکہ ”گھر کی صفائی کی گئی ہے اور سارے علاقے کو بندکردیاگیا ہے۔

علاقے کے دیگر کمپنیوں اور سوسائٹیوں میں بھی صفائی کے کام انجام دئے گئے ہیں“