کسانوں سے دھان کی خریدی میں تیزی پیدا کرنے ضلع کلکٹرس کو ہدایت

   

اتم کمار ریڈی کی ویڈیو کانفرنس، ریاست میں 140 لاکھ میٹرک ٹن پیداوار
حیدرآباد۔ 24 مئی (سیاست نیوز) وزیر سیول سپلائز اتم کمار ریڈی نے ضلع کلکٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں ریاست میں دھان کی خریدی کے موقف کا جائزہ لیا۔ چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ، کمشنر سیول سپلائز کے علاوہ عوامی نمائندوں نے ویڈیو کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے ضلع کلکٹرس کو دھان کی خریدی میں تیزی پیدا کرنے کی ہدایت دی۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ کسی بھی کسان کو دھان کے نقصان سے بچانے کے لئے عہدیداروں کو اقدامات کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خریدی مراکز تک پہنچنے والے دھان کو بہرصورت خریدا جائے اور طے شدہ اقل ترین امدادی قیمت ادا کی جائے۔ خریف اور ربیع سیزن کے دوران ریاست بھر میں کسانوں کو دھان کے معاوضہ کے طور پر 45 ہزار کروڑ ادا کئے گئے۔ ربیع کے سیزن میں 141 لاکھ میٹرک ٹن کی پیداوار ہوئی ہے اور حکومت کی جانب سے 51 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریدی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی سطح پر 75 لاکھ میٹرک ٹن کی خریدی کا نشانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی سطح پر دھان کی خریدی کا موقف اطمینان بخش نہیں ہے۔1؍F