کسانوں کی حمایت میں سوناکشی سنہا نے سنائی نظم۔ ویڈیو

,

   

ممبئی۔ مرکز کی جانب سے اعلان کردہ تین نئے زراعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے کسانوں سے اپنی حمایت میں شدت لاتے ہوئے اداکارہ سوناکشی سنہا نے ایک دل کو چھولینے والے نظم سنائی اور اس کو ”ہمیں کھانا فراہم کرنے والوں کے لئے خراج“ کے طور پر پیش کیاہے۔

مذکورہ 33سالہ اداکارہ جس نے پچھلے ہفتہ کسانوں کے ساتھ سب سے پہلے اظہار یگانگت کیاتھا‘ نے چہارشنبہ کے روز انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا جو احتجاج کررہے کسانوں کے متعلق ان کے خیالات ہیں

اس 1منٹ19سکنڈکے ویڈیو میں پریشان حال کسانوں کے مناظر کو شامل کیاگیاہے جو مرکز کے زراعی قوانین کے خلاف دہلی کی مختلف سرحدوں پر احتجاج کے لئے اکٹھا ہوئے ہیں۔

سنہا کے بموجب اس ہندی نظم کووارد بھٹناگر نے تحریر کیاہے اور ویڈیو کو حتمی شکل گروم سنجام سنگھ پوری نے دی ہے۔ انہوں نے پوسٹ کا کیپشن لکھا کہ”نظریں ملا کے خود سے پوچھو کیوں؟ان کے لئے جو ہمیں کھانا فراہم کرتے ہیں‘ ایک بہترین خراج“۔

انہوں نے دنگائی دینے کا بھی استفسار کیا اور سوال کیا کہ کیو ں بوڑھے او ربچے احتجاج کے لئے سڑکوں پراترے ہیں انہیں دنگائی کہاجارہا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکار ریہانہ کے کسانوں کی حمایت میں ٹوئٹ کے بعد سوناکشی سنہا کی یہ پہلی آواز ہے


پچھلے ہفتہ ریہانہ او ردیگر عالمی شخصیات کی جانب کئے گئے ٹوئٹس پر حکومت نے اعتراض جتایاہے۔ دبنگ اداکارہ سوناکشی کے علاوہ تپسی پنو‘ رچا چڈھا‘ سوارا بھاسکر‘ علی فضل‘ ششانت سنگھ اور دیگر نے مذکورہ زراعی قوانین کے خلاف جاری احتجاج میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیاہے۔

دہلی کی مختلف سرحدوں پر کسان احتجاج کررہے ہیں ان کی مانگ ہے کہ فصلوں پر ایم ایس پی کو قانونی شکل دی جائے۔